سرینگر // بابہ ڈیمب سرینگر میںآگ کی ایک ہولناک واردات میں4فرنیچر دکانیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔ بدھوار کی صبح بابہ ڈیمب میں فرنیچر کی ایک دکان میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانوںکو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اس قدر ہولناک تھی کہ اس کی لپٹیں دور سے دکھائی دے رہی تھیں۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائرس سروس عملہ پہنچا۔ فائرسروس عملہ نے کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ میں عبدالرشید نیلہ، عادل حفیظ ڈار، حاجی محمد شفیع اور روف احمد کی دکانیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ اس دوران پولیس نے کیس درج کرلیاہے۔










