جموں//حکومت جموںوکشمیرنے آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آراوگیہ یوجنا( اے بی پی ایم۔ جے اے وائی ) اور اے بی پی ایم ۔ جے اے وائی صحت کے تحت جموںوکشمیر کے ہر کنبے کو صحت اخراجات کو پورا کرنے کے لئے سالانہ 5لاکھ روپے کے مالی تحفظ سے بااِختیار بنایا ہے۔جموںوکشمیر اے بی پی ایم۔ جے اے وائی کو عالمگیر بنانے والی پہلی ریاستوں اور یوٹیز میں سے ایک ہے۔ سکیم کے تحت 2,295 طریقہ کار کا احاطہ کیا گیا ہے جن میں سے کچھ طریقہ کار سرکاری ہسپتال کے لئے جیسے نفسیاتی اور زچگی کے طریقہ کار بشمول ہسٹریکٹومی ( بچہ دانی کو ہٹانا) وغیرہ مخصوص ہیں ۔اب تک اے بی پی ایم۔ جے اے وائی او راے بی پی ایم۔ جے اے وائی صحت کے تحت جموںوکشمیر کے ڈومیسائل کو زائد اَز 7لاکھ کو علاج فراہم کئے گئے ہیں جن میں پورٹیبلٹی آپشن کا استعمال کرتے ہوئے جموں وکشمیر سے باہر حاصل کئے گئے علاج بھی شامل ہیںاور علاج کی رقم 1100 کروڑ روپے سے زیادہ ہے اور اوسطاً یومیہ کلیم آئوٹگو تقریباً اَب 2کروڑ روپے ہے۔ہر 10داخل مریضوں کو جموںوکشمیر یوٹی کی تمام فہرست میں شامل ہیلتھ کیئر کی سہولیات میں پردھان منتری آروگیہ مترا( پی ایم اے ایم ) کے نام سے ایک سہولیت کار فراہم کیا جاتا ہے اور ایسے تقریباً425پی ایم اے ایم پبلک ہیلتھ کیئر سہولیات میں کام کر رہے ہیں۔محکمہ صحت و طبی تعلیم نے 104کال سینٹر کے ذریعے گزشتہ چھ ماہ کے دوران 21,145 مستفیدین سے رابطہ کیا او ران میں سے 58فیصد نے اے پی ایم ۔ جے اے وائی اور اے بی پی ایم ۔ جے اے وائی صحت کے تحت فراہم کی جانے والی خدمات کو بہترین قرار دیا ،41فیصد نے خدمات کو اچھی اور 1فیصد نے درجہ بندی کی۔اِس کے علاوہ این ایچ اے( نیشنل ہیلتھ اَتھارٹی) او رایس ایچ اے( سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی) کی طرف سے صلاحیت سازی کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں جن میں پی ایم اے ایم ، ڈسٹرکٹ امپلی منٹیشن یونٹس ( ڈی آئی یوایس) اور دیگر شراکت داروں کو باقاعدگی سے تربیت دی جارہی ہے ۔ اِس سکیم کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں عوام کی بیداری اور مطلع کرنے کے لئے ایس ایچ اے کے ذریعے باقاعدہ آئی اِی سی سرگرمیاں کی جارہی ہیں۔اِستفادہ کنند گان کے لئے ایک وقف قومی اور یوٹی سطح کی ہیلپ لائن ہے اور استفادہ کرنے والوں کو علاج کے پورے عمل میں سہولیت فراہم کی جاتی ہے۔ عوام الناس یا ممکنہ مستفید ہونے والے مریضوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ 104کال سینٹر ، کیو آر کوڈ سکین ( تمام اِی ایچ سی پیز پرآیوشمان کیوسک پر دستیاب ہے) ، ہیلپ لائن نمبر 18002335554،18002034138،ویٹس ایپ ہیلپ لائن9906241592، ویٹس ایپ کے ذریعے کسی بھی شکایت کی صورت میں ایس ایچ اے سے رابطہ کریں۔ سکیم کے بارے میں کسی بھی قسم کی غلط معلومات ،اگر کسی کی طرف سے پھیلائی جاتی ہے تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔










