جموں// مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جموںوکشمیر یاسین ایم چودھری نے آج این ایچ ایم جموںوکشمیرکے زیر اہتمام اے آئی آئی ایم ایس نئی دہلی کے اشتراک سے جموںوکشمیر یوتی میں انیمیا ( خون کی کمی )مکت بھارت کے حوالے سے ایک اورنٹیشن میٹنگ کی صدارت کی ۔ اورنٹیشن میٹنگ میں بتایا گیا کہ اے ایم بی کی حکمت عملی کا مقصد موجودہ میکانزم کو مضبوط بنانا اور خون کی کمی سے نمٹنے کے لئے نئی حکمت عملیوں کو فروغ دینا ہے جو کہ ہدف سے فائدہ اُٹھانے والے گروپوں پر مرکوز ہے، چھ مداخلتوں اور چھ اِدارہ جاتی میکانزم سے بچوں ، نوعمروں ، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین انیمیا کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے پوشن ابھیان کے تحت طے شدہ ہدف کو حاصل کرنا ہے۔مشن ڈائریکٹر نے چیف میڈیکل اَفسران پر زور دیا کہ وہ استفادہ کنند گان میں آئرن فولک ایسڈ سپلی منٹس کی مناسب تقسیم کو یقینی بنائیں اور پروگرام کے کامیاب عمل آوری کے لئے معاون نگرانی کے دورے کریں ۔ایمز نئی دہلی میں نیشنل سینٹر آف ایکس لینس اینڈ ایڈوانسڈ ریسرچ آن انیمیا کنٹرول ( اے۔ این سی اِی اے آر) کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر کپل یادو نے جموںوکشمیر یوٹی میں خون کی کمی کے پھیلائو کی صورتحال او رمختلف عمر کے گروپوں میں خون کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے آگے بڑھنے کے راستے پر مختصر پرزنٹیشن دی۔شرکأ پر زور دیا گیا کہ وہ مختلف عمر کے گروپوں میں پروفیلی کٹک آئرن اور فولک ایسڈ کی سپلیمنٹ ، ڈی ورمنگ ۔سال میں دو بار، تیز تر سال بھر رویے میں تبدیلی کی کمیونکیشن مہم ، خون کی کمی کی جانب علاج اور حاملہ خواتین اور سکول پر خصوصی توجہ کے ساتھ علاج نوعمروں میں، حکومت کی مالی اِمداد سے چلنے والے صحت عامہ کے پروگراموں میں آئرن اور فولک ایسڈ فورٹیفائیڈ فوڈز کی لازمی فراہمی ، ملیریا ، ہیموگلوبینو پیتھیز پر خصوصی توجہ کے ساتھ مقامی آبادی میں خون کی کمی کی غیر غذائی وجوہات کے بارے میںبیداری ،سکریننگ اور علاج کو تیز کرنے کو یقینی بنائیں۔اورنٹیشن میٹنگ میں تمام میڈیکل کالجوں کے شعبہ اطفال ، طب ، پی ایس ایم ، گائنی کے سربراہان نے شرکت کی جبکہ چیف میڈیکل افسران، بلاک میڈیکل اَفسران ، نیشنل ہیلتھ مشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے نوڈل اَفسران جنہوں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے رِیاسی میں ’ نشہ مُکت جموںوکشمیر مہم‘ کی قیادت کی
متعدداراکین اسمبلی اور وفود نے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی
آسٹریلین ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات
وزیر جاوید رانا نے ڈوڈہ میں ایک کنونشن کی صدارت کی
آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرز نچلی سطح پر بچوں کی فلاح و بہبود اور کمیونٹی کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہیں۔سکینہ اِیتو
زُبیر احمد نے بانڈی پورہ میں این ایم بی اے کی عمل آوری کا جائزہ لیا
رانا نے ڈوڈہ میں گجر اور بکروال ہوسٹلز کا جائیزہ لیا
ستیش شرما نے سرینگر میں مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات کی
آن لائن گیمنگ کے نئے اصول یکم مئی سے ہوں گے نافذ، حکومت نے قانون کو دی منظوری
خواتین ریزرویشن پر مودی حکومت کو چیلنج، مہیلا کانگریس کا 10لاکھ پوسٹ کارڈ بھیجنے کا اعلان










