ایس او ایس کے بچوں نے صوبائی کمشنر کشمیر کو راکھی باندھی

سری نگر// ایس او ایس چلڈرن وِلیج آف انڈیا کے بچوں نے صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بِدھوری کے ساتھ رکھشا بندھن منایا۔خاندانی بہبودی کے پروگرام کے تین کلسٹروں کے 6بچوں نے تین نگہداشت کرنے والوں اور پروگرام کے دو اَفراد کے ساتھ صوبائی کمشنر کشمیر کو اَپنی محبت کی ’’ راکھی ‘‘ باندھی۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے بچوں کے ساتھ مٹھائیاں اور خوشگوار لمحات گزارے اور ان کے خوشحال اور پُر اُمید مستقبل کی خواہش کی۔ایس او ایس چلڈرن وِلیج آف اِنڈیا ایک این جی او ہے جو والدین کے بغیر بچوں کا کیئر کرتی ہے ، معیاری نگہداشت کی خدمات کی ایک ویلیو چین جو صرف بچوں کی دیکھ ریکھ سے بالاتر ہے اور بچوں کی صحت مند نشو و نما کو یقینی بناتی ہے۔