اسلامی شدت پسندوں کے ہاتھوں سات سال سے زائد عرصے تک مغربی افریقہ میں قید رہنے کے بعد ایک 88 سالہ آسٹریلوی ڈاکٹر رہا ہو کر آسٹریلیا واپس پہنچ گئے ہیں ۔آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے بتایا کہ کین ایلیٹ بالکل محفوظ اور خیریت سے ہیں اور جمعرات کی رات اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ دوبارہ مل گئے ہیں۔وونگ نے سڈنی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’ مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ڈاکٹر کین ایلیٹ، جو مغربی افریقہ میں تقریباً سات سال تک یرغمال رہے ، آسٹریلیا میں اپنے خاندان کے ساتھ آ ملے ہیں‘‘۔ایلیٹ اور ان کی اہلیہ جوسلین کو برکینا فاسو میں اغوا کیا گیا تھا، جہاں وہ چار دہائیوں سے ایک طبی کلینک چلا رہے تھے۔ جوسلین ایلیٹ کو تین ہفتے بعد رہا کر دیا گیاتھا۔ایلیٹ کے خاندان نے وونگ کے محکمہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ہم خدا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ہمارے لیے دعائیں اور کوششیں جاری رکھیں۔خاندان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ،ہم بے انتہا خوش ہیں کہ ڈاکٹر ایلیٹ آزاد ہیں اور وہ آسٹریلوی حکومت اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوششیں کرتے رہے۔
وونگ نے کہا کہ ایلیٹ کی آزادی کے لیے کوئی تاوان ادا نہیں کیا گیا۔ لیکن انہوں نے اس کی رہائی سے متعلق کوئی اور تفصیلات ظاہر نہیں کیں ۔ میڈیا نے اطلاع دی کہ وہ مغربی ساحلی شہر پرتھ میں اپنے خاندان کے ساتھ موجود ہیں ،جو ان کا آبائی گھر ہے۔ خاندان کا مزید کہنا تھا کہ اٹھاسی سال کی طویل عمر اور کئی سال گھر سے دور رہنے کے بعد، ڈاکٹر ایلیٹ کو اب آرام کرنے اور طاقت کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے آرام اورتنہائی کی ضرورت ہے ۔ اغوا کے پیچھے سرگرم عسکریت پسند گروپ، القاعدہ ان دی اسلامک مغرب نے غیر ملکی امدادی کارکنوں اور سیاحوں کو تاوان حاصل کرنے کی غرض سے نشانہ بنانا شروع کیا اور اس کی کارروائیاں پھیلتی چلی گئیں ۔15 جنوری 2016 کو جس دن آسٹریلوی جوڑے کو اغوا کیا گیا ، برکینا فاسو کے دارالحکومت اواگاڈوگو میں ایک شدت پسند حملے میں 30 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ القاعدہ کے شمالی افریقہ ونگ نے اس حملے اور مغربی افریقہ میں مہینوں پہلے ہونے والے دیگر ہائی پروفائل حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس میں مالی کے دارالحکومت بماکو میں ایک ہوٹل پر حملے میں 20 افراد کی ہلاکت بھی شامل تھی۔
وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2645تک پہنچی، راحت رسانی کا سلسلہ جاری
امریکی ڈیموکریٹس نے گرین کارڈ پالیسی میں تبدیلی کو چیلنج کیا ہے
آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں :ایران
عراقچی اور قالیباف کو قتل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ بے نقاب
سابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے جنازے کیلئے غیر معمولی انتظامات
امریکہ۔ایران معاہدے کے درمیان فرانس نے آبنائے ہرمز سے واپس بلایا اپنا ’طیارہ بردار بحری جہاز‘
زمین کی جانب گرتی ناسا کی سوئفٹ خلائی دوربین کو بچانے کا مشن، زیادہ بلند مدار میں پہنچانے کی کوشش
مہاراشٹر میں اسکولوں کے قریب ہائی انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی، ایف ڈی اے کی ریاست گیر کارروائی شروع
نکالے گئے لیڈروں سے ای سی ائی کی ملاقات پر ممتا نے کیاسوال
کانگریس کا وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ، رام مندر میں نذرانہ کی چوری پر جواب دینے کا مطالبہ










