متعدد قانون سازوں نے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی

جموں// متعدد قانون سازوں نے سول سیکرٹریٹ جموں میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی اور انہیں اَپنے اَپنے حلقوں سے متعلق مختلف ترقیاتی اور عوامی بہبود کے مسائل سے آگاہ کیا۔قانون سازوں میں رُکن قانون ساز اسمبلی ہیرا نگر، ممبر قانون ساز اسمبلی بانڈی پورہ نظام الدین بٹ، ممبر اسمبلی بشناہ راجیو کمار اور رُکن اسمبلی شوپیان شبیر احمد کلے شامل تھے۔دوران ملاقات قانون سازوں نے اَپنے متعلقہ اسمبلی حلقوں میں ترقی، عوامی بنیادی ڈھانچے، فلاح و بہبود اور دیگر ایسے معاملات اُٹھائے جن پر حکومت کی توجہ کی ضرورت ہے۔وزیر اعلیٰ نے دورے پر آئے ہوئے عوامی نمائندوں کو بغور سُنا اور انہیں یقین دِلایا کہ ان کی طرف سے اُٹھائے گئے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر میںمساوی ترقی اور جوابدہ طرزِ حکمرانی کو یقینی بنانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا