مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کے درمیان قریبی رابطہ، بروقت معلومات کا تبادلہ اور مشترکہ حکمت عملی انتہائی / امیت شاہ
سرینگر / این این بی // وزیر اعظم نریندر مودی کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت مرکزی وزیر داخلہ و وزیر تعاون امیت شاہ نے نئی دہلی میں دو روزہ اہم ’انسداددہشت گردی کانفرنس کا افتتاح کیا ۔ کانفرنس کے افتتاح کرنے کے بعد وزیر داخلہ امیت شاہ نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف مو ¿ثر کارروائی میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مو ¿ثر کارروائی کے لیے مرکزی اور ریاستی سطح کی ایجنسیوں کے درمیان قریبی رابطہ، بروقت معلومات کا تبادلہ اور مشترکہ حکمت عملی انتہائی اہم ہے۔ نیشنل نیوز بیورو ( این این بی ) کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے نئی دہلی میں دو روزہ اہم انسداددہشت گردی کانفرنس کا افتتاح کیا، جس میں سرحد پار دہشت گردی کے مسئلے کے علاوہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید اور مو ¿ثر انسداد دہشت گردی حکمت عملی وضع کرنے، ادارہ جاتی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے اور قومی سلامتی کو درپیش ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے مختلف پہلوو ¿ں پر تفصیلی غور و خوض کیا جائیگا ۔وزارت داخلہ کے مطابق کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے خلاف ملک کے اجتماعی ردعمل کو مزید مضبوط بنانا اور قومی سلامتی کو درپیش موجودہ و ابھرتے ہوئے خطرات سے مو ¿ثر انداز میں نمٹنے کے لیے مختلف متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر تال میل اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔رواں سال منعقد ہونے والی اس اہم کانفرنس کا مرکزی موضوع ”سرحد پار دہشت گردی“ رکھا گیا ہے، جس کے تحت دہشت گردی کے سرحد پار نیٹ ورکس، اس سے پیدا ہونے والے قومی سلامتی کے خطرات اور ان کے تدارک کے لیے درکار مو ¿ثر حکمت عملیوں پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔وزارت دفاع کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) کی جانب سے منعقد کی جانے والی یہ کانفرنس قومی سطح پر انسداد دہشت گردی کے مختلف اداروں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرے گی، جہاں دہشت گردی سے متعلق تحقیقات، کارروائیوں اور قانونی امور کے حوالے سے تجربات کا تبادلہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے دوران حاصل ہونے والے تجربات، بہترین طریقہ کار اور مختلف معاملات سے حاصل شدہ اسباق ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔حکام کے مطابق کانفرنس کا مقصد صرف دہشت گردی کے موجودہ خطرات کا جائزہ لینا نہیں بلکہ مستقبل میں سامنے آنے والے نئے سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پیشگی اور مو ¿ثر حکمت عملی وضع کرنا بھی ہے۔ اس سلسلے میں مختلف اداروں کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے، معلومات کے تبادلے اور مشترکہ کارروائی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔یہ کانفرنس وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف اختیار کی گئی زیرو ٹالرنس پالیسی کے مطابق ملک کی انسدادِ دہشت گردی کوششوں کو مزید تقویت دینے کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔دو روزہ کانفرنس کے دوران سرحد پار سے دہشت گردی کی سرگرمیوں، اس سے وابستہ خطرات اور قومی سلامتی پر اس کے اثرات کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف مربوط ادارہ جاتی ردعمل کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔کانفرنس کے افتتاح کرنے کے بعد وزیر داخلہ امیت شاہ نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف مو ¿ثر کارروائی میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے مطابق دہشت گردی کے خلاف مو ¿ثر کارروائی کے لیے مرکزی اور ریاستی سطح کی ایجنسیوں کے درمیان قریبی رابطہ، بروقت معلومات کا تبادلہ اور مشترکہ حکمت عملی انتہائی اہم ہے۔










