جموں//جموں و کشمیر بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے ایک وفد نے لوک بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ اِس موقعہ پروفد نے انہیں تنظیم کے ’یومِ تاسیس‘ کی مناسبت سے’سٹیکر فلیگ‘ پیش کیا۔ تنظیم کا یومِ تاسیس ہر سال 7 ؍نومبر کو منایا جاتا ہے۔دورانِ ملاقات لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں کو بااِختیار بنانے اور سماجی خدمات کے شعبے میں ’بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز‘ تحریک سے وابستہ تمام اَفراد کی گرانقدر خدمات کو سراہا۔اِس موقعہ پر بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز کی سیکرٹری اور ایڈمنسٹریٹیو آفیسرنسرین خان، جے اینڈ کے کمشنر (گائیڈ) میتری جین، جے اینڈ کے کمشنر (رینجر) ڈاکٹر رینو نندا، جے اینڈ کے ہیڈکوارٹر کمشنر منیش جوشی کے علاوہ دیگر سینئر اَفسران، ٹرینرز اور سکائونٹس و گائیڈزبھی موجود تھے۔










