jammu kashmir

اِی ۔ سائن سے جموں وکشمیر میں گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی کو آسان بنایا گیا

سری نگر//محکمہ ٹرانسپورٹ جموں وکشمیر نے حکومت کے ساتھ کاروبار میں آسانی پیدا کرنے اور رشوت سے پاک ماحول پیدا کرنے کے لئے اَپنی مہم میں جموںوکشمیر میں گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی کے لئے ایک نیا آن لائن طریقہ کار شروع کیا ہے۔نئے ماڈیول میں ، بائیر اینڈ سیلردونوں کے پاس اَپنے آدھار رجسٹرڈ موبائل نمبر سے درخواست کے عمل کے لئے درکار قانونی دستاویزات پر الیکٹرانک طور پر دستخط کرنے کا اِختیار ہوگا ۔ اِس سے نہ صرف ملکیت کی درخواست کی منتقلی کے عمل کو بہت آسان بنایا گیا ہے بلکہ بائیر اینڈ سیلر کو اَپنی شناخت کی تصدیق کے لئے ذاتی طور پر موٹروہیکل ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر میں جانے کی ضرورت بھی ختم ہوگئی ہے کیونکہ آدھار سے ای۔ سائننگ کے عمل سے یہ کام مکمل کیا جارہا ہے۔اِس سے قبل گاڑی کے بائیر اور سیلر کو درخواست فارم ڈائون لوڈ کرنا پڑتا تھا ، انہیں پورٹل پر دستی طور پر پُر کرناپڑتا تھا، واپس اَپ لوڈ کرنا ہوتا تھا او رمحکمہ ٹرانسپورٹ کے دفاتر میں بھی فزیکل کا پیاں جمع کرنی ہوتی تھیں۔ لیکن اَب فارم 29اور فارم 30 واہان( وِی اے ایچ اے این) اور آدھار ڈیٹا بیس سے متعلقہ معلومات حاصل کر کے خود کار طریقے سے تیار کیا جائے گا۔اس سے قبل بائیر اور سیلر کو کچھ اِضافی دستاویزات جیسے کہ سیل ڈیڈ ، ایڈریس پروف وغیرہ کو اَپ لوڈ کرنے پڑتے تھے لیکن اَب بائیر اور سیلر درخواست کے اِی ۔ سائن طریقہ کار کا اِنتخاب کرتے ہیں تو ایسی کوئی ضرورت نہں ہوگی۔اِس سے قبل آن لائن درخواست دینے کے بعدبائیر اور سیلرکو اپنی شناخت کی تصدیق کے لئے ذاتی طور پر آر ٹی او دفاتر کا دورہ کرنا پڑتا تھا لیکن اب اگر وہ درخواست کا ای۔ سائن طریقہ استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو ایسی کوئی ضرورت نہیں ہے۔پہلے ایسی درخواستوں کی پروسسنگ میں مہینوں نہیں تو ہفتوں کا وقت لگتا تھا، لیکن اَب اگر وہ ای۔ سائن طریقہ کار استعمال کرتے ہیں تو دفاتر میں ایسی درخواستوں کی پروسسنگ میں منٹ نہیں بلکہ گھنٹوں لگیں گے کیونکہ تمام متعلقہ ڈیٹا واہن( وِی اے ایچ اے این) اور آدھار ڈیٹا بیس سے حاصل کیا جائے گا جس سے موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کے اَفسران کی طرف سے ایک اور تصدیق کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔