سری نگر//اِنتظامی کونسل کی ایک میٹنگ لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہاکی صدارت میںمنعقد ہوئی جس میں کٹھوعہ، ڈوڈہ، اننت ناگ اور بارہمولہ میں سرکاری میڈیکل کالجوں کے تعمیراتی کاموں کو منظوری دی گئی۔میٹنگ میں فاصلے، مقام کے مخصوص ڈیزائن، زمین کی ترقی وغیرہ جیسی رکاوٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تجاویز پر نظر ثانی کی گئی۔ نظر ثانی شدہ منظوریوں سے سائٹ اور لاجسٹک خدمات ، سڑک رابطے، پانی کی فراہمی، بجلی، حفاظتی دیواروں کی تعمیر، ایچ وی اے سی کی ترقی، ریذیڈنٹ کے لئے مرد اور خواتین ہوسٹل کی تعمیر کے لئے اَقامتی ضروریات، انٹرن وغیرہ جیسے ضروری اجزأ کے لئے تیزی سے فنڈنگ ممکن ہوگی۔یہ فیصلہ میڈیکل کالجوں کے آسان کام کو یقینی بنائے گا اور آنے والے دنوں میں کٹھوعہ ، ڈوڈہ ، اننت ناگ اور بارہمولہ اضلاع کے مضافاتی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو ٹریشری ہیلتھ کیئر فراہم کرے گا۔










