اِنتظامی کونسل نے ٹرانسپورٹ نگر جموں میں اَپ گریدیشن کے کاموں کو منظور ی دی

1.25 لاکھ یومیہ مسافروں اور تقریباً 1700 کاروباری اکائیوں کو ریلیف فراہم کرنے کا منصوبہ

ٓسری نگر//اِنتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میںٹرانسپورٹ نگر نروال جموں میں روڈ نیٹ ورک اور اس سے منسلک بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور اَپ گریڈیشن کے لئے جموں میٹرو پولیٹن ریجنل ڈیولپمنٹ اَٹھارٹی ( جے ایم آر ڈی اے ) کی تجویز کو اِنتظامی منظور ی دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔اِنتظامی کونسل نے ٹرانسپورٹ نگر نروال جموں میں سڑک کے نیٹ ورک اور اس سے منسلک بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور اَپ گریڈیشن کو منظوری دی جس کی تخمینہ لاگت 33.57 کروڑ روپے ہے اور یہ پروجیکٹ 12ماہ میں مکمل ہوگا۔ٹرانسپورٹ نگر کے علاقے میں روزانہ تقریباً 1-1.25لاکھ مسافر آتے ہیںاور مسافروں کے شیڈاور بُکنگ کائونٹر سے 150 بسوں کے لئے پارکنگ ائیریا کی میزبانی کی جاتی ہے۔ اِس کے علاوہ اِس علاقے میں 1,685دکانیں ، 96گودام اور دفاتر اور عوامی کارپوریشن ہیں۔اِس منصوبے کا مقصد علاقے میں رَش کو کم کرنا، صارفین کی بغیر پریشانی ٹرانسپورٹیشن سہولیت فراہم کرنا اور سڑک ، ڈرین، نیٹ ورک اور دیگر سہولیات فراہم کر کے اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو بہتر بنانا ہے۔بہتری اور اَپ گریڈیشن کے کاموں میں بٹومینس میکڈیمائزیشن بچھانا ، سطح کی نکاسی،فیکٹری سے بنے چیمفرڈ کنکریٹ پیور بلاکس اور 7.50 میٹر چوڑائی کی اندرونی سڑکیں جن میں بڑی سڑکوں کے چوراہے، اوور لین کنکریٹ، سیمنٹ کنکریٹ اور بڑی سڑکوں کے اطراف میں آر سی سی ڈرین شامل ہوگا۔فی الحال یہ علاقہ ٹریفک میں مسلسل اِضافے کی وجہ سے بہت خستہ حالت میں ہے جس کی وجہ سے سڑک کی سطح کو نقصان پہنچ رہا ہے جس سے بڑے گڑھے بن رہے ہیں او رگاڑیوں کی آسانی سے چلنے اور روزمرہ کی کاروباری سرگرمیوں کے انعقاد میں رُکاوٹ ہے۔