ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کیں

اِنتظامی کونسل نے راجوری اور کٹھوعہ میں طبی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کو منظوری دی

سری نگر//اِنتظامی کونسل کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں لمبیری راجوری میں 100بستروں پر مشتمل مدراینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر ہسپتال کی تعمیر کے لئے محکمہ صحت و طبی تعلیم کی تجویز کو منظور ی دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کیمنظور شدہ ہسپتال نیشنل ہیلتھ مشن ( این ایچ ایم ) کے تحت تعمیر کیا جائے گا جس کی تخمینہ لاگت 47.232کروڑ روپے ہے اور یہ 2024-25 تک مکمل ہو جائے گا۔نیا 100 بستروں والا مدراینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال ایمرجنسی وارڈ ، او پی ڈی ، آئی پی ڈی اور آپریشن تھیٹروں کی سہولیات سے آراستہ ہوگا ۔ ایم سی ایچ خدمات کے علاوہ ہسپتال عام لوگوں کو عام ہیلتھ کیئر او رحادثاتی خدمات بھی فراہم کرے گا۔ اِس کے علاوہ سیاحوں اور مسافروں کی صحت ایمرجنسی ضروریات پورا کرے گا۔ایم سی ایچ راجوری اور پونچھ اَضلاع کی ایک بڑی آبادی کی خدمت کرے گا او رجموں ۔ پونچھ قومی شاہراہ پر حادثاتی ہسپتال کے طورپر بھی کام کرے گا۔ یہ نوشہرہ ، سندر بنی ، کالا کوٹ او رملحقہ دیہاتوں کی آبادی کے لئے ایک اہم فوکل میڈیکل ہیلتھ سینٹر ہوگا ۔ اِس کے علاوہ لمبیری ، سیری ، گران اور سب سینٹروں جیسے کھیری ، پتری ، ہنجنا ، ڈنڈیسار وغیرہ کے لئے ریفرل ہیلتھ سہولیت کے طور پر کام کرے گا۔اِنتظامی کونسل نے بلاور ، کٹھوعہ میں 30 بستروں پر مشتمل کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کو 100بستروں والے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں اَپ گریڈ کرنے کی بھی منظور ی دی جس کی تخمینہ لاگت 28.18 کروڑ روپے ہے ۔یہ پروجیکٹ مالی برس 2023-24 میں مکمل ہوگا۔اِس منصوبے سے علاقے کی ہیلتھ کیئر کی خدمات کو تقویت ملے گی اور بلاور ، کٹھوعہ کے عام لوگوں کی طویل اِلتوأ کی مانگ کو پورا کرنے اور اِس علاقے میں آئی ایم آر ، ایم ایم آر کو کم کرنے میںمدد ملے گی ۔ پروجیکٹ علاقے کے اِرد گرد اِضافی اِمدادی خدمات کی ترقی سے روزگار کے مزید مواقع بھی پیدا کرے گا۔