سری نگر//اونتی پورہ نے منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ۔ اونتی پورہ میں پولیس نے ریشی پورہ کاونی علاقے کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی پولیس نے اس کے قبضے سے 20کلو گرام خشخا ش پوست کی پوڈر ضبط کر لی۔ اس کی شنا خت شیراز احمد بٹ ولد سناء اللہ بٹ ساکن کاونی اونتی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے اونتی پورہ پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف ایف ائی آر زیر نمبر 169/2021کو درج کر کے مزید تفتیش شروع کی ۔ منشیات کے خلاف پولیس کی جانب سے کاروائی جاری و ساری رہگی اور عام لوگوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے حوالے سے کوئی بھی معلومات لے کر آئیں تاکہ سماج کو اس وباہ سے بچایاجاسکے۔










