ہمیں بجلی نہیں، اندھیرے کے بل اداکرنے پڑتے ہیں

اننت ناگ کے میں بجلی کی عدم دستیابی ،لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، اعلیٰ حکام سے اپیل

سرینگر///جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بجلی کی بار بار کٹوتی کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ تجات پیشہ افراد کو بھی شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ ضلع کے اکثر علاقے بجلی سے کی نایابی کے شکار ہیں کیوں کہ میٹر نصب ہونے کے باوجود بھی شیڈول کے مطابق بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بجلی کی بار بار کٹوتی کی وجہ سے لوگوں خاص کر تجارت پیشہ افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑہا ہے ۔ وی او آئی نمائندے امان ملک کے ساتھ بات کرتے ہوئے سماجی کارکن طارق احمد ویری نے کہا کہ اکثر علاقہ جات میں بجلی کی نایابی کا سامنا ہے اور جہاں جہاں میٹر نصب ہے وہاں بھی بجلی دستیاب نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ اس ضمن میں کئی بار متعلقہ ملازمین اور افسر کے ساتھ بات کی گئی لیکن انہوںنے خالی یقین دہانی کے سوا کچھ نہیں کیا ۔ مقامی لوگوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع اننت ناگ میں بجلی کی معقولیت کیلئے اقدامات اُٹھائیں۔