ٹہاب اور ٹینگہ ہاڑ علاقوں میں چار افراد پر ریچھ کا حملہ ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل
سرینگر ///انسانی بستوں میں جنگلی جانوروں کے بڑھتے رخ کے بیچ جنوبی ضلع پلوامہ کے ٹہاب اور ٹینگہ ہاڑ علاقوںمیں خونخوار ریچھ نے دن دھاڑے چار افراد پر حملہ کرکے ان کو شدید طور پر زخمی کر دیا جن میں سے ایک کو سرینگر کے صدر اسپتال علاج کیلئے منتقل کر دیا گیا ۔ ادھر جنگلی جانوروں کی موجودگی کے بعد محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس اور سیول انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے اور ریچھ کو قابو میںکرنے کیلئے کارروائی جاری ہے ۔ سی این آئی کو پلوامہ سے اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پلوامہ کے علاقوں میں جنگلی جانوروں کی موجودگی سے لوگوں میں تشویش کی لہر پائی جار ہی ہے ۔ پلوامہ ضلع کے تہاب اور مالپورہ علاقوں میں جمعہ کو ریچھ کے حملے میں کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔نمائندے کے مطابق جمعہ کی صبح ٹہاب علاقے میں ریچھ نے حملہ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا جنہیں بعد میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ان میں سے ایک کو ایس ایم ایچ ایس سری نگر منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔اہلکار نے بتایا کہ بعد میں، ریچھ نے پلوامہ کے علاقے مالپورہ نوہارا میں دو اور افراد پر حملہ کیا، جو اس واقعے میں زخمی ہوئے اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم ریچھ کو پکڑنے کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے۔ ادھر جنگلی جانوروں کی موجودگی کے بعد محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس اور سیول انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے اور ریچھ کو قابو میںکرنے کیلئے کارروائی جاری ہے ۔ اسی دوران مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف زور دار احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جنگلی جانوروںکو قابو میں کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائے تاکہ لوگوں کو راحت نصیب ہو سکے ۔










