سری نگر//30جون 2022سے جاری 43روزہ امرناتھ سالانہ یاترا2022کے16دن مکمل ہوچکے ہیں جبکہ ابھی یاتراکے27دن باقی ہیں،تاہم یاترا کے پہلے سولہ دن اس اعتبار سے المناک ثابت ہوئے ہیں کہ اس دوران کل42افراد ازجان ہوئے ہیں ،اورتقریباً100یاتری زخمی ہوئے ہیں ۔گزشتہ جمعہ یعنی8جولائی کوبادل پھٹنے کے ایک واقعے کے بعدامرناتھ گھپا اوراسکے گردونواح میں آئے تباہ کن سیلاب نے 15یاتریوںکی جان لی جبکہ حکومت کے مطابق 55زخمی ہوئے ۔جے کے این ایس کے مطابق لیفٹنٹ گورنر نے جمعرات کویہاں نامہ نگاروں کو بتایاکہ اس سانحہ میں15یاتریوںکی موت واقعہ ہوئی جبکہ55دیگرزخمی ہوئے ،جن میں سے53اسپتالوں سے رُخصت ہوئے ہیں اورصرف2یاتریSKIMSسری نگرمیں زیرعلاج ہیں ۔اُدھر حکام نے بتایاکہ یاترا کے سولویں روزیعنی جمعے کوایک امرناتھ یاتری پہلگام میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔انہوںنے بتایاکہ کرنال ہریانہ سے تعلق رکھنے والے ایک یاتری66سالہ مہاویر پرساد کی جمعہ کو دل کا دورہ پڑنے سے اس وقت موت ہو گئی جب وہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہلگام بیس کیمپ سے امرناتھ غار کی طرف جا رہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس یاتری کو پنجترنی طبی مرکز لے جایا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔اس دوران جمعرات کی شام امرناتھ گھپا کے راستے میں2پورٹرز سمیت7لوگوں کی موت کی اطلاع ہے،جن میں5یاتری شامل ہیں ،جو مختلف مقامات پر صحت خراب ہونے کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں ۔حکام نے بتایاکہ اس کے ساتھ ہی جاری یاترا کے دوران 27 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ2مقامی پورٹرجواپنے گھوڑے لیکر جرہے تھے، پھسلنے سے مر گئے۔ ان میں سے ایک کی شناخت زبیل پورہ بجبہاڑہ کے22 سالہ امتیاز احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ ایک اور پورٹل بھی گھوڑے سے گرنے کے بعد امرناتھ گھپاکے راستے میں مر گیا ۔دریں اثنا، حکام نے بتایا کہ 5خواتین سمیت37 امرناتھ یاتری جمعرات کو سری نگر جموں قومی شاہراہ پر قاضی گنڈ کے مقام پر ایک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئے۔










