سرینگر //جموں و کشمیر میں امرناتھ کی پوتر گپھا کے قریب جمعہ کی شام بادل پھٹنے کا واقعے میں کئی خواتین سمیت 16افرادہلاک جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد افرادلاپتہ ہوئے ہیں کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔اس دوران واقعے کے بعدوزیر داخلہ امیت شاہ کی ایل جی سنہا سے بات چیت ،بادل پھٹنے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیاجبکہ جموں و کشمیر کے انتظامیہ بڑے پیمانے پر بچاو کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔اس افسوس ناک واقعے سے پورے ملک میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جمعہ کے روزامر ناتھ گھپا کے نذدیکوالے علاقے میں بارشوں کے بعد شام کے وقت کے قریب گھپا کے نذدیک اچانک بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں سیلابی پانی کی وجہ سے یہاں لگائے گئے ٹ25سے زیادہ نٹوں اور کئی لنگر کو اپنا ساتھ بہا لیا ہے جس کے نتیجے میںمتعدد افراد لاپتہ ہوئے ہیں جن کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے اس دوران کشمیر پولیس زون نے اب تک16کی لاشیں برآمد کر لی گئیں ہیں ۔ تاہم غیر مصدقہ اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ 16افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئیں ہیں جبکہ 40سے زیادہ افراد لاپتہ ہے تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔پولیس نے بتایا یہاں زخمی افراد ہوا ائیر لفٹ کر کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔امرناتھ گپھا کے قریب تعینات آئی ٹی بی پی کے اہلکاروں نے بتایا بالائی علاقوں میں شدید بارش کے بعد گپھا کے اوپر ی علاقوں سے پانی آیااورفی الحال بارش ابھی رک گئی ہے جبکہ بچاو کارروائیاں جاری ہے ۔اس دوران زخمیوں کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بادل پھٹنے سے کئی ٹینٹ بھی تباہ ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں رسیکیو آپریشن شروع کو اب مزید تیز کر دیا گیا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بات چیت کی اور امرناتھ گپھا کے قریب بادل پھٹنے کے بعد کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔امت شاہ نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا،’’میں نے ایل جیمنوج سنہا سے بات کی ہے اور بابا امرناتھ جی کی گپھا کے قریب بادل پھٹنے سے پیدا ہونے والے سیلاب سے متعلق صورتحال کے بارے میں دریافت کیا ہے۔ این ڈی آر ایف، سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور مقامی انتظامیہ بچاو¿ کے کام میں لگی ہوئی ہے۔ لوگوں کی جان بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ میں تمام یاتریوں کی خیر خواہی کرتا ہوں’’۔تفصیلات کے مطابق بادل پھٹنے کے واقع میں کم از کم16یاتریوں کی موت ہو گئی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہو گئے ہیں بادل پھٹنے کے بعد کئی خیمے بہہ گئے ہیں۔علاقے میں بچاو کارروائیاں بڑے پیمانے پر جاری ہے جبکہ اس افسوس ناک خبر کی وجہ سے پورے ملک میں غم و اندہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔۔مذید تفصیلات کا انتظارہے ۔










