dooran.in

امامیہ فیڈریشن کشمیر کا نوگام سوناواری میں ایک اہم اجلاس منعقد

سرینگر// امامیہ فیڈریشن کشمیر کا ایک اہم اجلاس نوگام سوناواری میں منعقدہوا جس میں تنظیم کے مرکزی اراکین کے علاوہ علاقہ بھر کےمندوبین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں شرکا کو اراکین فیڈریشن نے تنظیم کے قیام کے غرض و غایت اس کے اغراض و مقاصد قومی و سیاسی اہداف اور منشور سے اگاہ کیا اور فیڈریشن کے دستوری اہداف کی تکمیل کے لے علاقہ بھر کے مندوبین سے تعاون طلب کیا شرکا نے امامیہ فیڈریشن کے قیام کو وقت اور قوم کو درپیش مسایل و مشکلات کے حل کے لے خوش ایند قرار دیا اور اپنے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا شرکا مندوبین نے اس ضمن میں اپنی مفید تجاویز بھی دیں اور علاقہ کو درپیش مختلف نوعیت کے سیاسی سماجی معاشی اقتصادی مسایل اور اس ضمن میں حکومتی اداروں کی عدم توجہی اور معاندانہ روش سے مرکزی قیادت کو اگاہ کیااور کہا کہ بڑی مدت سے قوم میں ایک سیاسی اور فعال نمایندہ تنظیم کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی اور امامیہ فیڈریشن کی صورت میں اب یہ کمی پوری ہوتی محسوس ہو رہی ہے مرکزی اراکین نے شرکا مندوبین کو یقین دلایا کہ امامیہ فیڑریشن کشمیر کا قیام اسی لے عمل میں لایا گیا ہے تاکہ اتحاد ملت کی شمع کو فروزان رکھنے کے ساتھ ساتھ شیعان کشمیر کے جملہ سیاسی۔معاشی۔ اقتصادی تعلیمی مزہبی اور تعمیر وترقی کے حوالے سے مسایل کو حل کرنے کے لے ایک پر امن منظم اور ہمہ گیر جد و جہد کی جاے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملت شیعیان کشمیر کو قوموں کی صف میں ایک باوقار مقام پر کھڑا کیا جاسکے اور اس ضمن امامیہ فیڑریشن کشمیر پوری قوم سے بھر پور تعاون کی متمنی ہے اورہم نے فیصلہ کیا ھے کہ فیڑریشن کی قوم کو بیدار کرنے کی مہم کو گاوں گاوں قریہ قریہ میں پھیلانے کے لے ھر قدم اٹھایا جاے تاکہ اس مظلوم قوم کوہر طرح کے استحصال سے نجات دلای جاے مرکزی اراکین نےمندوبین شرکا کے بھر تعاون کے لے ان کا شکریہ ادا کیا۔ جاری کردہ امامیہ فیڈریشن کشمیر۔۔۔۔