ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کیں

اسکول جانے والے طلباء وطالبات دَر عذاب

سرمائی تعطیلات جلدشروع کریں:والدین نے کا مطالبہ

سری نگر//حالیہ کئی دنوں سے سردی کی شدت میں بڑھ جانے کے بعدصبح گہری دُھند اوریخ بستہ ہوائوں کے سایے میں نوعمر طلباء اور طالبات کااسکول جانا ایک عذاب بن گیاہے ،اوراس عذاب سے بچنے کیلئے بیشتر طلبہ نے اسکول جاناہی بند کردیاہے ۔اُدھر اسکولوں میں درس وتدریس کے بجائے طلبہ دن بھر کھیل کودیا آپسی گھپ شپ میں مصروف رہتے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ اسکولی تعلیم نے کشمیروادی اور صوبہ جموںکے سرمائی زون والے علاقوں کیلئے گزشتہ دنوں سرمائی تعطیلات کاجو شیڈول جاری کیا تھا،اُس کے مطابق پرائمری سطح کے اسکول بند ہوگئے ہیں اور پانچویں جماعت تک زیرتعلیم طلباء وطالبات کی سرمائی چھٹیاں شروع ہوچکی ہیں تاہم چھٹی سے آٹھویں جماعت تک زیرتعلیم طلبہ کی چھٹیاں 12دسمبر اور نویں سے بارہویں جماعت تک زیرتعلیم طلباء وطالبات کی سرمائی چھٹیاں19دسمبرسے شروع ہونے والی ہیں۔چونکہ حالیہ کئی دنوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے تو ایسے میں والدین مطالبہ کررہے ہیں کہ کم سے کم چھٹی سے آٹھویں جماعت تک زیرتعلیم طلبہ کیلئے سرمائی تعطیلات کچھ دن پہلے سے ہی شروع کیاجائیں اور برف باری کاانتظار نہ کیاجائے ۔والدین کاکہناہے کہ صبح کے وقت دُھند اور یخبستہ ہوائوںمیں بچوں بچیوں کااسکول روانہ ہونااُن کی صحت کومتاثر کررہاہے ۔انہوںنے کہاکہ سخت سردی میں اسکول جاتے اور پھرواپس گھر آنے کی وجہ سے بچے سردی ،کھانسی اورزوکام میں مبتلاء ہورہے ہیں ۔والدین نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ مڈل سے ہائی اسکول تک کیلئے جاری سرمائی تعطیلات کے شیڈول پرنظر ثانی کی جائے ۔