نئی دہلی: دہلی میں آلودگی کو روکنے سرکاری دفاتر کے کام کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے ۔سڑکوں پر ٹریفک اور اس سے آلودگی کو کم کرنے دہلی کے تمام سرکاری دفاتر، دہلی حکومت ، میونسپل کارپوریشن اور مرکزی حکومت کے دفاتر کے کام کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ۔آتشی نے ایکس پر کہا کہ سڑکوں سے ٹریفک اور آلودگی کو کم کرنے ، پوری دہلی میں سرکاری دفاتر الگ الگ وقت پر کام کریں گے ،دہلی میونسپل کارپوریشن دفاتر صبح 8:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک کھلیں گے ۔ مرکزی دفاتر صبح 9 بجے سے شام 5:30 بجے تک جبکہ دہلی کے سرکاری دفاتر صبح 10 بجے سے شام 6:30 بجے تک کھلیں گے ۔دہلی حکومت کے اس قدم سے صبح اور شام کے اوقات میں مختلف اوقات میں دفاتر کھلنے اور بند ہونے سے ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی اور ٹریفک نہ ہونے کی وجہ سے اس سے ہونے والی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔










