baby

CHSبانہال میںنوزائیدہ بچی کومردہ قرار دینے کامعاملہ

4رُکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل،ماہرین کی کمیٹی کو 2 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

سری نگر//ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسزجموں نے منگل کو بانہال کیمونٹی ہیلتھ سینٹر کے خلاف شکایت کی جانچ کیلئے ایک4 رکنی پینل تشکیل دیا جہاں ایک نوزائیدہ کو اس کی پیدائش کے فوراً بعد ہی مبینہ طور پر غلط طور پر مردہ قرار دیا گیا۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے بتایاکہ سنجے ترکی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اسکیم)، ڈی ایچ ایس جموں کی سربراہی میں، کمیٹی کو 2 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔نومولودبچی معجزانہ طور پر اس وقت زندہ دن ہونے سے بچ گئی جب ایک مقامی باشندے نے اسے اپنے کھیتوں میں دفن کرنے پر اس کے علم کے بغیر اعتراض کیا اور اس کے اہل خانہ کو تدفین کے ایک گھنٹے کے اندر قبر کھودنے پر مجبور کیا۔اس واقعہ نے کیمونٹی ہیلتھ سینٹربانہال کے اندر، جسے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال بھی کہا جاتا ہے، کے اندر کمسن بچی کے رشتہ داروں نے میڈیکل اسٹاف کے خلاف احتجاج کو جنم دیا، جس سے بلاک میڈیکل آفیسر کو لیبر روم میں تعینات2ملازمین کو معطل کرنے، اور جانچ کا حکم دینے کے لیے کہا گیا۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں سلیم الرحمن نے واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایک4رکنی کمیٹی تشکیل دی اورکمیٹی کو2دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کو کہا۔سلیم الرحمان کی طرف سے پیر کی شام دیر گئے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق، کمیٹی کے دیگر اراکین میں جیوتی بہو، بائیو میڈیکل ویسٹ مینجمنٹ نوڈل آفیسر ڈی ایچ ایس جموں، رام بن ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ماہر امراض اطفال نریندر، اور رام بن ڈسٹرکٹ ہسپتال گائناکالوجسٹ شبیر شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ کمیٹی کے ارکان معاملے کی تحقیقات اور ذمہ داری کا تعین کرنے کیلئے بانہال اسپتال جارہے ہیں۔نوزائیدہ بچی کو بانہال اسپتال سے ریفر کرنے کے بعد پیر کو سری نگر کے سرکاری سپر اسپیشلٹی جی بی پنت چلڈرن اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔