قانون سازوں اورمختلف وفود نے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ سے ملاقات کی

قانون سازوں اورمختلف وفود نے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ سے ملاقات کی

جموں// متعدداراکین اسمبلی اور وفود نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی اور اَپنے اَپنے علاقوں سے متعلق مختلف مسائل اُٹھائے۔رُکن اسمبلی گریز نذیر احمد خان (گریزی)، ممبر اسمبلی سانبہ سُرجیت سنگھ سلاتھیہ، رُکن قانون ساز اسمبلی لولاب قیصر جمشید لون اور ممبر قانون ساز اسمبلی بنی ڈاکٹر رمیشور سنگھ نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور اَپنے اَپنے حلقہ انتخاب کے مختلف مسائل کو اُجاگر کیا۔رُکن اسمبلی گریز جو جموں و کشمیر کے دُور درازعلاقوں میں سے ایک کی نمائندگی کرتے ہیں، نے متعدد ترقیاتی مسائل اور اَپنے حلقہ انتخاب سے متعلق دیگر مطالبات پیش کئے۔پرائیویٹ پاور کمپنیوں کے ایک وفد نے بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر میں نئے انڈی پنڈنٹ پاور پروڈیوسرز سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثنا، کشتواڑ ضلع کے چشوتی۔پڈر علاقے کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ کو چشوتی علاقے میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال، متاثرہ کنبوں کی بازآبادکاری سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے تمام وفود بغور سُنا اور یقین دِلایا کہ ان کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا اور ان کے بروقت حل کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔