جموں//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی طرف سے سمر زون کے دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان پر طلبأ کو مُبارک باد دِی۔اُنہوںنے تمام کامیاب اُمیدواروں کو نیک تمنائیں پیش کیں اور اُن طلبأکی حوصلہ افزائی کی جو اپنی مطلوبہ کامیابی حاصل نہ کر سکے کہ وہ پُر عزم رہیں اور بہترین کارکردگی کے لئے مسلسل کوشش جاری رکھیں۔ اِس سے قبل آج جموںوکشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن نے صوبہ جموں کے سمر زون کے لئے دسویں جماعت کے سالانہ باقاعدہ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں مجموعی طور پر کامیابی کی شرح 88.85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔مجموعی طور پر 50,754 طالب علموں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 45,094 اُمیدوار کامیاب ہوئے۔نتائج میں ایک بار پھر طالبات کی بہتر کارکردگی سامنے آئی جنہوں نے 90.42 فیصد کامیابی حاصل کی جبکہ طلباء کی کامیابی کی شرح 87.51 فیصد رہی اور تعلیمی میدان میں طالبات کی برتری کا سلسلہ برقرار رہا۔
حج 2027: محرم کوٹے کے تحت 500 عازمین منتخب
کرگل خطے کے لوگوں کیلئے اہم انتظامی پیش رفت
حادثات اور خودکشی کی کوششوں کی روک تھام کیلئے اقدام
کسی بھی سرکاری افسر کی جانب سے توہین آمیز رویے کو نظرانداز کرنا مناسب نہیں
احتجاج کے بجائے باہمی افہام و تفہیم اور قومی تعمیر و ترقی کا راستہ اختیا ر ہونا چاہئے
بھارت اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی پہل
میٹنگ کے دوران آئی اے ایس آفیسر کی خاتون JKASافسر کے ساتھ بدسلوکی
چیف سیکرٹری نے جموں اور سری نگر کیلئے کثیر الجہتی ٹریفک مینجمنٹ پلان کا جائزہ لیا
بورڈ آف سکول ایجوکیشن نے سالانہ اِمتحانات سے قبل شکایات کے اَزالے کیلئے ایک سیل قائم کیا
سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی و نگرانی نے اہم ترقیاتی اقدامات اور محکمانہ ترجیحات کا جائزہ لیا










