مریضوں کو ٹرسٹ سے مدد فراہم کی جائے گی:ڈاکٹر کوثربخشی
ہندوارہ//اے ایم آر ایل چیرٹیبل فاونڈیشن ریلیف ٹرسٹ کھولا گیا اس سے کڈنی فیلئر اور کنسر جائے مہلک بیماری میں مبتلا مریضوں کا علاج کیا جائے اور انہیں مفت ٹرسٹ وغیرہ کئے جائے گے۔آصف میموریل ہلیتھ کرئیرہندوارہ پر اے ایم آر ایل ٹرسٹ کھولا گیا جس کا باضابطہ طور آج افتتاح کیا گیا جس سے صرف ضلع کپوارہ کے عوام کو ہی نہیں بلک پورے کشمیرکے مریضوں کو یہاں اس ٹرسٹ سے مدد فراہم کیا جائے گا اور ان مریضوں کا علاج مفت میں کیا جائے گا۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھر کے مطابق اس ٹرسٹ کی افتتاح پر آصف میموریل کے منیجنگ ڈئریکٹر ڈاکٹر کوثر بخشی نے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے ایک خواب پورا ہوا اور میں تن دہی سے اس ٹرسٹ میں تعاون دیکر اس مشن کو کامیاب بناوں گا اس میں باضابطہ طور ایک ٹیم منتخب کی جائے گی جس میں چاٹراکاونٹس باضابط طور اس کی دیکھ بھال کرے گے اور جو بھی اس ٹرسٹ کا مدد کرے گے اس کوکوئی ٹیکس ادا نہیں کرنا ہوا یہ ایک ٹیکس فری ہوگا۔ ڈاکٹر کوثر بخشی نے اس ٹرسٹ کے افتتاحی موقع پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس اے ایم آر ایل چیریٹیبل فاونڈیشن ریلف کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر کوثر بخشی کے ہمراہ کچھ ساتھیوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کوثر بخشی کا جو یہ اقدام اتھایاخاصکر ضلع کپوارہ میں اور یہاں کے اس مہلک بیماری میں مبتلا غریب مریضوں کو فائدہ دینے کیلئے یہ شروعات کی اس کے لئے ہم انہیں مبارکباد دیتے ہیں اور ساتھ ان تمام لوگوں سے گزارش کرتے ہے کہ وہ اس ٹرسٹ کی مدد اور تعاون سے اسے کامیابی تک لائے۔ انہوں نے کہا یہ ٹرسٹ صرف ضلع کپوارہ کے لوگوں کیلئے ہی کام نہیں کرے گا بلکہ کشمیر کے تمام ان مریضوں کو مفت علاج کیا جائے گا جو اس کنسر اور کڈی بیماری میں مبتلاہے کیونکہ ان مہلک بیماریوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اور اس میں غریب لوگوں کی خاصی تعداددیکھنے کو ملتی ہے اس لئیاے ایم آر ایل ٹرسٹ کی مدد سے ان مریضوں کو مدد فراہم کیا جاسکے اس افتتاح تقریب پر گورنمنٹ بائر ہائر سکنڈری اسکول کے پرنسپل محمد رفیق میر۔ٹیچرس فورم کے پیرنثار احمد اور سماجی کارکن توصیف احمد وار کے علاوہ لیگل ایڈوِئز موجود تھے۔










