چیف سیکرٹری نے اِنتظامی اِصلاحات کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے اِنتظامی اِصلاحات کا جائزہ لیا

ترقیوں کے عمل کو تیز کرنے کیلئے آن لائن ڈِی پی سی پورٹل کا آغاز

سری نگر//چیف سیکرٹر ی اَتل ڈولو نے ِنتظامی اصلاحات، معائینہ جات (اے آر آئی) اورٹریننگ محکمہ کے کام کاج اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں حکمرانی اور اِنتظامی اِصلاحات سے متعلق اہم اَقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں بھرتی کے قوانین کو حتمی شکل دینا، کیڈر کی تنظیم نو، ملٹی ٹاسکنگ سٹاف (ایم ٹی ایس) سے متعلق مسائل کا حل اور جموں و کشمیر بورڈ آف پروفیشنل اَنٹرنس ایگزام نیشنز (بی او پی اِی اِی) اور گورنمنٹ پریس کی عملی کارکردگی میں بہتری شامل ہے۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری اے آر آئی و ٹریننگزڈیپارٹمنٹ، چیئرپرسن جے اینڈ کے بی او پی اِی اِی ،جنرل منیجر گورنمنٹ پریس اور دیگر سینئراَفسران نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے جاری اِصلاحات کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے آن لائن ڈِی پی سی پورٹل کو ہموار اور مقررہ مدت کے اندر فعال بنانے کے ساتھ ساتھ تمام محکموں اور ان کی متعلقہ خدمات کے لئے بھرتی کے قوانین کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ اُنہوںنے کہا کہ ڈیجیٹل نظاموں سے اِنتظامی کارکردگی میں واضح بہتری اور خدمات سے متعلق معاملات کے بروقت نمٹانے میں مدد ملنی چاہیے۔چیف سیکرٹری نے مزید ہدایت دی کہ بوپی ( بی او پی اِی اِی) کے ذریعے پیشہ ورانہ کورسوں میں دستیاب تمام نشستوں اور خالی اَسامیوں کو پُرکرنے کے لئے ایک جامع طریقۂ کار وضع کیا جائے تاکہ یونین ٹیریٹری کے اعلیٰ تعلیمی اِداروں میں دستیاب بنیادی ڈھانچے، فیکلٹی اور دیگر وسائل کا زیادہ سے زیادہ اِستعمال یقینی بنایا جا سکے۔بعد میں چیف سیکرٹری نے ڈِی پی سی پورٹل کے مکمل طریقۂ کار کا تفصیلی لائیو مظاہرہ دیکھا۔اے آر آئی و ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں بی آئی ایس اے جی ۔ این کے ذریعے تیار کردہ یہ پورٹل پورے یونین ٹیریٹری میں محکمانہ ترقیاتی کمیٹیوں (ڈِی پی سیز) کے اِنعقاد کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز اور منظم بنانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس سے طریقۂ کار میں تاخیر کم ہوگی اور ترقیوں کے معاملات کی پروسسنگ میں زیادہ شفافیت اور کارکردگی یقینی بنے گی۔چیف سیکرٹری نے مظاہرے کے دوران پورٹل کے کثیر سطحی ورک فلو کا جائزہ لیاجس کے تحت معاملات میکر، چیکر اور اپروور کے نامزد اِنتظامی سطحوں کے ذریعے بغیر کسی رُکاوٹ کے آگے بڑھتے ہیں۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم اِنتظامی رُکاوٹوں کو دُور کرنے اور مقررہ مدت کے اندر ڈی پی سیزکے اِنعقاد میں معاون ثابت ہونا چاہیے۔ پورٹل اَب باضابطہ طور پر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈِی) کے حوالے کر دیا گیا ہے جوسپر ایڈ من کے طور پر کام کرے گا اور اسے فوری طور پر اَپنا نے اور تمام سرکاری محکموں کو آن بورڈکرنے کے لئے ضروری سرکلر ہدایات جاری کرے گا۔میٹنگ کوآن لائن پورٹل فار پروسسنگ ریکروٹمنٹ رولز سے بھی آگاہ کیا گیا جو بی آئی ایس اے جی ۔ این کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے ۔ پورٹل نے اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے اَپنے سکیورٹی آڈِٹ کو کامیابی سے مکمل کیا ہے، فعال ایس ایم ایس الرٹس کو شامل کیا ہے ، اسے سٹیٹ ڈیٹا سینٹر میں ہوسٹ کیا گیا ہے اور اسے اِی۔آفس سسٹم کے ساتھ مربوط کیا جا رہا ہے۔کمشنر سیکرٹری اے آر آئی و ٹریننگز شبنم کاملی نے میٹنگ کوسروس گائیڈ لائنز کو جدید بنانے کے جاری عمل سے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ سٹینڈنگ کمیٹی نے جنوری 2024 سے اب تک 61 میٹنگیں منعقد کئے ہیں اور 36 خدمات کے لئے بھرتی قواعد کو حتمی شکل دی ہے جبکہ مزید 13 خدمات کو ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے منظوری دی گئی ہے۔ مزید 88 سروسز کے لئے اِبتدائی میٹنگز بھی مکمل کئے جا چکے ہیں ۔کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے ہیومن ریسورسز کے بہتر استعمال کے حوالے سے بتایا کہ مختلف محکموں کا جائزہ لینے کے لئے ایک منظم کیلنڈر تیار کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد متعلقہ لائن محکموں سے مشاورت کے بعد بجٹ پر اضافی بوجھ ڈالے بغیر کیڈر کی تنظیم نو کرنا اورایم ٹی ایس سے متعلق مسائل حل کرنا ہے۔میٹنگ کو مزید جانکاری دِی گئی کہ قومی آئی جی او تی کرمایوگی پلیٹ فارم کے تحت یونین ٹیریٹری کی پیش رفت کو مرکزی حکومت کے کیپسٹی بلڈنگ کمیشن کی جانب سے سراہا گیا ہے۔اے آر آئی و ٹریننگزڈیپارٹمنٹ نے شرکأکو کامیابی سے آن بورڈ کیا اور سرٹیفائیڈ سٹیٹ ماسٹر ٹرینرز کے ذریعے ایک روزہ کرم یوگی کارتویہ کاریہ کرم کے پانچ تربیتی بیچوں میں 222 اَفسران اور ملازمین کو تربیت فراہم کی۔جموں و کشمیر بورڈ آف پروفیشنل اَنٹرنس ایگزام نیشنز (بی او پی اِی اِی ) کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے میٹنگ کو بتایا گیا کہ بورڈ مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام پر منتقل ہو چکا ہے اور تعلیمی سیشن 2026-27 کے لئے تمام کونسلنگ راؤنڈز آن لائن اِی ۔ کونسلنگ پلیٹ فارم کے ذریعے منعقد کئے جا رہے ہیں۔ایک پیشگی اِمتحانی کیلنڈر بھی جاری کیا گیا ہے جبکہ دیہی اور دُور دراز علاقوں کے طالب علموں کو سہولیت فراہم کرنے کے لئے اِمتحانی مراکز کا دائرہ جموں اور سری نگر سے آگے بھی وسعت دی جارہی ہے۔میٹنگ میں مختلف پیشہ ورانہ کورسز میں داخلے کے رُجحانات کا بھی جائزہ لیا گیا اورایم ایس س، نرسنگ ، پوسٹ بیسک بی ایس سی ،نرسنگ اور سی اِی ٹی اِنجینئرنگ سمیت متعدد شعبوں میں نشستوں کی زیادہ گنجائش نوٹ کی گئی۔ مشاہدہ کیا گیا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق کورس سٹریمزمیں مناسب تبدیلیوں کے لئے اے آئی سی ٹی اِی کے ساتھ رابطہ کرنا چاہیے تاکہ بوپی کو جہاں ضروری ہو اضافی کونسلنگ راؤنڈز منعقد کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔گورنمنٹ پریس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے میٹنگ کو بتایا گیا کہ موصول ہونے والے 1,146 پرنٹنگ کاموں میں سے 751، یعنی 65.53 فیصد سری نگر اور جموں پریس نے پہلے ہی مکمل کئے ہیں۔ دونوں پریس نے مالی سال 2026-27کے لئے 1,300 لاکھ روپے کے ہدف کے مقابلے میں مجموعی طور پر 500.78 لاکھ روپے کی آمدنی حاصل کی ہے۔میٹنگ میں متعدد زیراِلتوأ اِنتظامی معاملات پر بھی غور کیا گیا جن میں جموں و کشمیر انتظامی اصلاحات کمیشن کی مجوزہ تشکیل، ڈائریکٹر پریس کو اختیارات کی تفویض، مختلف محکموں سے زیراِلتوأ 12.50 کروڑ روپے کے پرنٹنگ چارجز کی وصولی اور گورنمنٹ پریس کے کام کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لئے بھاری پرنٹنگ ورک لوڈ کو آؤٹ سورس کرنے کے امکانات شامل ہیں