نئی دہلی/یو این آئی// ایئر لائن کمپنی انڈیگو نے ہفتہ کو دہلی سے ہنوئی کے لئے نئی پرواز شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ایئر لائن نے آج ایک پریس ریلیز میں کہا کہ وہ 20 دسمبر سے دہلی سے ویتنام کی راجدھانی ہنوئی کیلئے روزانہ پروازیں شروع کرے گی۔ وہ اس روٹ پر ایئربس اے 320 طیارے چلائے گی۔ فی الحال، انڈیگو کولکاتہ سے ویتنام تک ہفتہ وار 14 پروازیں چلاتی ہے ۔ یہ پروازیں دارالحکومت ہنوئی اور ہو چی منہ شہر کیلئے ہیں۔ دسمبر میں دہلی سے ویتنام کے لیے اس کی پہلی پرواز ہوگی۔ انڈیگو کے گلوبل سیلز کے سربراہ ونے ملہوترا نے کہا”ویتنام اپنی ثقافت، قدرتی خوبصورتی اور اقتصادی حرکیات کی وجہ سے ہندوستانیوں کے لیے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے سیاحتی اور کاروباری مقامات میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے ۔ ہمیں ویتنام کے سفر کیلئے ایک سہولت والے راستے کے طور پر کولکاتہ سے ہنوئی اور ہو چنہہ منہ ستی کیلئے پہلے سے ہی مقبول خدمات کے علاوہ دہلی اور ہنوئی کے درمیان روزانہ براہ راست پروازوں کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے ۔ ہم آسیان خطے میں مسلسل رابطہ بڑھا رہے ہیں، اور ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے ، سستے اور بروقت سفر کا متبادل فراہم کریں۔










