سرینگر//وزیر صحت و طبی تعلیم ، سماجی بہبود اور تعلیم محترمہ سکینہ ایتو نے ریاسی اور رام بن اضلاع میں قدرتی آفات کے باعث ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر نے کہا کہ یہ دل دہلا دینے والی بات ہے کہ رام بن میں بادل پھٹنے اور ریاسی ضلع میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان سانحات نے متاثرہ خاندانوں کو ناقابل برداشت تکلیف دی ہے اور میری دلی تعزیت ان داغ دیدہ خاندانوں اور ان کے رشتہ داروں کے ساتھ ہے ۔ وزیر نے مزید کہا کہ دونوں اضلاع میں ضلعی انتظامیہ ، خاص طور پر محکمہ صحت اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ حکام کو متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے کیلئے متحرک کر دیا گیا ہے ۔ محترمہ سکینہ نے عوام سے اپیل کی کہ موسم کی خرابی کے انتبابات کے پیش نظر لوگ احتیاط اور چوکنا رہیں ، لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے علاقوں سے پرہیز کریں اور اپنی حفاظت کیلئے حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں ۔
فیفا ورلڈ کپ: ایم باپے مرکز توجہ رہے‘ فرانس کی سیمی فائنل میں رسائی
گنگولی کی 54 ویں سالگرہ پر بایوپک کا پہلا پوسٹر جاری
دہلی کے روہنی علاقہ میں بارش کے دوران عمارت منہدم‘3 ہلاک
مہاراشٹرا کے ہنگولی، ناندیڑ اورپربھنی میں زلزلوں کے جھٹکے
مہاراشٹرا کی ندی میں 3000 گیس سلنڈربہہ گئے
مانسون کی تباہی: پونے، کیرالہ کے سانحات میں 16 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ
پرسنل لا POCSO سے بالاتر نہیں الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ
عراقی حکومت کا ملک میں کرپشن کیخلاف اعلان جنگ
تلنگانہ کے ایک شخص نے امریکہ میں دوسری عورت کے لیے بیوی کو قتل کر دیا
بحری جہازوں پر حملوں کے ردعمل میں ایران پر حملے کئے










