سری نگر// وزیربرائے زراعت، دیہی ترقی و پنچایتی راج جاوید احمد ڈار نے حضرت امام حسین ؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اُنہوں نے اَپنے پیغام میں کہا کہ یہ دِن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ حضرت امام حسین ؓاور ان کے جانثار ساتھیوں نے حق، اِنصاف اور راستبازی جیسے اعلیٰ اقدار کے تحفظ کے لئے اَپنی جانیں قربان کیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اُن کی شہادت اِنسانیت کو عزتِ نفس اور اخلاقی اصولوں کی عظمت کا درس دیتی ہے۔وزیرموصوف نے مزید کہا کہ عاشورہ کا دن ہمیں مساوات، بھائی چارے، ہمدردی اور اِنصاف جیسے اصولوں سے تجدیدِ عہد کا موقع فراہم کرتا ہے جن کی عملی مثال حضرت امام حسین ؓ نے قائم کی۔اِس موقعہ پر وزیر موصوف نے دعا کی کہ آئیں ہم سب آج کے دن یہ عہد کریں کہ ایک پُرامن، منصفانہ اور مساوی معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کریں گے۔
آسام:زمین کے دستاویز ہونے کے باوجود مسلمانوں کے ۷۳مکانات منہدم
دہلی کی آلودگی میں بہتری، مگر 252میں 167دن پی ایم10گزشتہ سال سے بدتر:اجے ماکن
نیٹ پیپر لیک معاملہ پر مظاہرہ کرنے والے طالب علم کو مجسٹریٹ نے بھیجا نوٹس، چیف جسٹس سوریہ کانت کا اظہارِ ناراضگی
دنیا بھر میں تعلیمی اداروں پر حملوں میں ریکارڈ اضافہ، رپورٹ
امریکہ، ایران کے نئے حملوں کے بعد تیل کی قیمت 100ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گئی
اسرائیلی کارروائیوں سے پائیدار امن کے امکانات کو خطرہ:نیوزی لینڈ
نابالغوں کے سوشل میڈیا استعمال پر حفاظتی اقدامات کا معاملہ
ایف ڈی اے جموں و کشمیر کی جانب سے لیبلنگ اور پیکجنگ کی جانچ پڑتال
بینک یونینوں کی ہڑتال آج سے بینکوں کا کام جزوی طور متاثر ہوگا
کشمیر میں فلموں کی شوٹنگ سے روزگار کے نئے مواقع










