سری نگر// وزیربرائے زراعت، دیہی ترقی و پنچایتی راج جاوید احمد ڈار نے حضرت امام حسین ؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اُنہوں نے اَپنے پیغام میں کہا کہ یہ دِن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ حضرت امام حسین ؓاور ان کے جانثار ساتھیوں نے حق، اِنصاف اور راستبازی جیسے اعلیٰ اقدار کے تحفظ کے لئے اَپنی جانیں قربان کیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اُن کی شہادت اِنسانیت کو عزتِ نفس اور اخلاقی اصولوں کی عظمت کا درس دیتی ہے۔وزیرموصوف نے مزید کہا کہ عاشورہ کا دن ہمیں مساوات، بھائی چارے، ہمدردی اور اِنصاف جیسے اصولوں سے تجدیدِ عہد کا موقع فراہم کرتا ہے جن کی عملی مثال حضرت امام حسین ؓ نے قائم کی۔اِس موقعہ پر وزیر موصوف نے دعا کی کہ آئیں ہم سب آج کے دن یہ عہد کریں کہ ایک پُرامن، منصفانہ اور مساوی معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کریں گے۔
جموں و کشمیر میں 4,861 مربع کلومیٹر رقبے پر 50 محفوظ علاقے قائم
چنار کے درختوں کا سائنسی تحفظ، مسلسل نگرانی اور مستند معلومات کا ڈیجیٹل ریکارڈ
ڈل جھیل کا معروف فلوٹنگ پوسٹ آفس اب صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کھلا رہے گا
راج ترنگنی یونیسکو کے میموری آف دی ورلڈ رجسٹر میں شامل
یو اے پی اے کے تحت درج ایک کیس کی تحقیقات
آغا روح اللہ کی سرینگر لوک سبھا نشست سے استعفیٰ منظور
نیشنل کانفرنس کے ممبران اسمبلی کی ڈاکٹر فاروق اور عمر عبد اللہ سے ملاقات ، خدشات اور تحفظات پیش
وزیر اعظم کی قیادت میںملک کی سرحدیں مزید مضبوط اور محفوظ
سیکرٹری ٹوراِزم نے پتنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی کے دائرہ اِختیار کا تفصیلی دورہ کیا
ساگر رُکن اسمبلی احسان پردیسی کے گھر گئے اور ان کے والد کے اِنتقال پر اِظہار تعزیت کی










