fire

صفا کدل سرینگر میں آگ کی واردات ، کمرشل عمارت جل کر خاکستر

آگ بجھانے کے دوران دو شہری بھی معمولی زخمی ، علاج کیلئے اسپتال منتقل

سرینگر / سی این آئی // سرینگر کے صفا کدل علاقے میں کمرشل عمارت میں آتشزدگی کے دوران دو شہری زخمی ہو گئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق صفا کدل سرینگر میں سنیچروار کی رات دیر گئے آگ کی ایک واردات رونما ہوئی ۔ عین شاہدین کے مطابق آگ کی اطلاع رات 10بجے کے قریب پر ملنے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کو مطلع کیا جنہوں نے علاقے میں پہنچ کر آگ بجھانے کیلئے کارورائی شروع کردی تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک دو منزلہ ڈھانچے کو نقصان پہنچ گیا جس میں ایک میڈیکل اسٹور تھا۔ محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ لگنے کی خبر ملتے ہی ٹیم موقعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے آگ بجھانے کیلئے کارورائی شروع کردی ۔ انہوں نے کہا کہ آگ کے نتیجے میں کمرشل عمارت خاکستر ہوئی جبکہ آگ بجھانے کے دوران دو شہری معمولی زخمی ہوئے اور دونوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی شناخت فاروق احمد وانی ولد محمد اشرف وانی ساکن نورشاہ کالونی سداپورہ اور قیصر احمد بٹ ولد غلام نبی بٹ ساکن شاہ ہمدان کالونی عیدگاہ کے طور پر ہوئی۔