نئی دہلی//ویراٹ کوہلی، کین ولیمسن، جو روٹ اور اسٹیون اسمتھ کی بین الاقوامی کرکٹ کے بعد اگلا فیب4 کون ہوگا؟ یہ سوال کرکٹ شائقین کے ذہنوں میں گھوم رہا ہے۔ مذکورہ چاروں کرکٹرزکافی عرصے سے بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ایسے کئی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، جنہیں توڑنا بہت مشکل ہے۔ ان میں سے کچھ سبکدوش ہو چکے ہیں۔ ایسے میں قیاس کیا جا رہا ہے کہ یہ چاروں کرکٹرز چند سالوں بعد مکمل طور پرکرکٹ کو الوداع کہہ سکتے ہیں۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کے لیجنڈری بیٹر نے مستقبل کے فیب 4 کے نام دنیا کے سامنے رکھے ہیں۔ اس میں ٹیم انڈیا کے دوکھلاڑی ہیں۔ ولیمسن نے ٹیم انڈیا کے اوپنر یشسوی جیسوال، ٹسٹ کپتان شبمن گل، نیوزی لینڈ کے اوپنر راچن رویندرا اور انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کو اپنے فیب-4 میں شامل کیا ہے۔ای ایس پی این کرک انفو سے بات کرتے ہوئے ولیمسن نے اس فہرست میں آسٹریلوی آل راؤنڈرکیمرون گرین کا نام بھی شامل کیا ہے۔ ولیمسن نے کہا ہے کہ یہ آل راؤنڈر طویل عرصے تک آسٹریلیا کے لیے کرکٹ کھیل سکتا ہے۔ کین ولیمسن نے طویل عرصے سے بین الاقوامی سطح پرٹی20 کرکٹ نہیں کھیلی ہے، جبکہ ویراٹ کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ کے دو فارمیٹس سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔کوہلی نے ٹسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سے کنارہ کشی اختیارکرلی ہے۔ وہ صرف ونڈے کرکٹ میں کھیلتے نظر آئیں گے۔
وزیر اعظم مودی 29 اگست کو ازبکستان اور کرغزستان کے 4 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
کولمبو ٹیسٹ: سونل دنوشا نے ہندوستان سے چھینی جیت، دوسرا ٹیسٹ ڈرا
سعودی عرب میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، مکہ سمیت کئی علاقوں میں ریڈ الرٹ
ہائی کورٹ میں عمر خالد اور شرجیل امام کی درخواست ضمانت پر سماعت، دہلی پولیس نے کی مخالفت
راہل گاندھی کا خواتین کے نام ’پنجرہ توڑ دینے‘ کا پیغام، کہا- ’خود پر فخر کریں، اپنی آواز بلند کریں‘
منی پور کے کانگ پوکپی میں تشد، 4 ناگا افراد ہلاک، سیناپتی میں بند
عید میلاد النبیؐ پر نتیش کمار اور تیجسوی یادو نے پٹنہ کی خانقاہوں میں چڑھائی چادر
نیپال میں اچانک ہلاکت خیز سیلاب۔ 400 افراد ہلاک
وزیر اعظم قطر شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کا دورہ ایران عباس عراقچی سے ملاقات
امریکہ نے امیگرنٹ ویزے روک دیئے،لاکھوں افراد متاثر










