Intensify SVEEP activities to amplify voter awareness in every pocket of City DEO Srinagar

شہر کے ہر حصے میں رائے دہندگان میں بیداری پھیلانے کیلئے سویپ سرگرمیوں کو تیز کریں۔ڈِی اِی او سری نگر

سری نگر// ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر(ڈِی اِی او)سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے رائے دہندگان کی بیداری بڑھانے کے لئے سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسی پیشن ( ایس وِی اِی اِی پی ) کے بارے میں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ڈِسٹرکٹ نوڈل آفیسر ایس وِی اِی اِی پی ، نوڈل آفیسر ایم سی ایم سی، تمام آٹھ اسمبلی حلقوں کے نوڈل افسران ایس وِی اِی اِی پی، ڈِسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر، چیف میڈیکل آفیسر، ایس وِی اِی اِی پی این آئی ٹی، کشمیر یونیورسٹی کے نوڈل افسران، نوڈل آفیسر کالج، کالجوں کے نمائندے، اِنسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس نے شرکت کی۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رائے دہندگان کی شرکت اور بیداری کے پیغام کو پھیلانے کے لئے سویپ کے حوالے سے افسران کے متحرک رول پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے جمہوریت کے لئے اِنتخابی عمل کی وسیع رینج کا احاطہ کرنے کے لئے معیاری پیغامات اور پروگرام تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈی ای او نے سویپ پروگراموں کے اِنعقاد کے لئے تاریخی سماجی، ثقافتی اور ماحولیاتی اہمیت کے حامل اہم مقامات کی نشاندہی پر زور دیا۔ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے تمام متعلقہ اَفراد پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کی طاقت اور اہمیت کو سمجھیں تاکہ ووٹروں کی بیداری اور اِنتخابی عمل میں شرکت کو بڑھانے کے لئے سویپ کی سرگرمیوں کو اُجاگر اور فروغ دیا جاسکے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اِنتظامیہ آزاد، منصفانہ اور شفاف اِنتخابات ہے اور پورے عمل میں غیر جانبداری کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔ ڈی ای او نے تمام افسران سے مزید کہا کہ وہ اپنے وسائل کو متحرک کریں اور جامع جمہوریت کو فروغ دینے کے لئے اپنی سویپ ( ایس وِی اِی اِی پی) سرگرمیوں کو مربوط کریں۔اِس کے علاوہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ خواتین، پی ڈبلیو ڈی اور نوجوانوں کے لئے قائم خصوصی پولنگ سٹیشنوں اور گرین پولنگ سٹیشنوں کی معلومات اور اہمیت کو عام کریں۔ ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے سویپ پروگراموں کے سلسلے میں وادی میں سری نگر کی اہمیت پر روشنی ڈالی کیوں کہ مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں لوگ یہاں رہتے ہیں یا مختلف کاموں، ملازمتوں، تعلیم وغیرہ کے لئے ضلع کا دورہ کرتے ہیں۔