حبہ کدل اے سی میں سب سے زیادہ 20 ، کنگن اے سی میں سب سے کم 6 امیدوار وں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے
جموں//جموں اور کشمیر کے 6 اضلاع کے 26 اسمبلی حلقوں میں تقریباً 310 امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں جن میں جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے میں پولنگ ہو گی ۔ آج جمعرات کو اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن تھا ۔ چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کیلئے کل 310 امیدواروں نے 329 پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں ۔ ضلع سرینگر میں کل 112 امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں ، ضلع بڈگام میں 68 ، ضلع راجوری میں 47 ، پونچھ میں 35 جبکہ ریاسی میں 24 اور گاندر بل اضلاع میں 24 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں ۔ جموں ڈویژن میں حلقہ انتخاب56 گلاب گڑھ( ایس ٹی ) کیلئے کُل 7 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں ۔ حلقہ انتخاب 57 ریاسی سے 10 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں جبکہ حلقہ انتخاب 58 شری ماتا ویشنو دیوی سے 7 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں ۔
راجوری ضلع کے پانچ حلقوں میں حلقہ انتخاب 83 کالا کوٹ ۔ سندر بنی سے 11 امیدواروں نے نامزدگی داخل کئے ہیں ، حلقہ انتخاب 84 نوشہرہ سے 7 ، حلقہ انتخاب 85 راجوری ( ایس ٹی ) سے 14 ، حلقہ انتخاب 86 بدھل ( ایس ٹی) سے 7 جبکہ حلقہ انتخاب 87 تھنہ منڈی ( ایس ٹی ) سے 8 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں ۔
ضلع پونچھ میں تین اسمبلی حلقوں کیلئے حلقہ انتخاب 88 سرنکوٹ ( ایس ٹی ) سے 11 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں ، حلقہ انتخاب 89 پونچھ حویلی سے 13 جبکہ حلقہ انتخاب 90 مینڈھر ( ایس ٹی ) سے 11 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں ۔
کشمیر ڈویژن میں گاندر ضلع میں 2 اسمبلی حلقوں کیلئے حلقہ انتخاب 17 کنگن ( ایس ٹی ) سے 6 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں جبکہ حلقہ انتخاب 18 گاندر بل سے 18 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں ۔
سرینگر ضلع میں 8 حلقوں کیلئے حلقہ انتخاب 19 حضرت بل سے 18 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں ، حلقہ انتخاب 20 خانیار سے 10 ، حلقہ انتخاب 21 حبہ کدل سے 20 ، حلقہ انتخاب 22 لال چوک سے 12 ، حلقہ انتخاب 23 چھان پورہ سے 9 ، حلقہ انتخاب 24 ذڈی بل سے 15 ، حلقہ انتخاب 25 عیدگاہ سے 15 جبکہ حلقہ انتخاب 26 سنٹرل شالیٹینگ سے 13 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں ۔
ضلع بڈگام کے 5 حلقوں کیلئے حلقہ انتخاب 27 بڈگام سے 12 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں ، حلقہ انتخاب 28 بیروہ سے 18 ، حلقہ انتخاب 29 خان صاحب سے 17 ، حلقہ انتخاب30 چرارِ شریف سے 12 جبکہ حلقہ انتخاب 31 چاڈورہ سے 9 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں ۔ مرحلہ 2 کا نوٹیفکیشن 29 اگست 2024 کو جاری کیا گیا تھا اور کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 ستمبر 2024 کو سہ پہر 3 بجے تک تھی ۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال متعلقہ ریٹرننگ افسران 6 ستمبر 2024 کو کریں گے جبکہ امیدوار 9 ستمبر 2024 سہ پہر 3 بجے تک ریٹرننگ افسر کے دفتر میں کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکتے ہیں ۔مرحلہ 2 میں ان 26 اسمبلی حلقوں کیلئے پولنگ کا دن 25 ستمبر 2024 کو مقرر ہے اور ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہو گی ۔










