جموں و کشمیر کے لوگ اسمبلی انتخابات میں حصہ لیکر ایسی حکومت بنائیں جو امن اور ترقی کو برقرار رکھیں/ راجناتھ سنگھ
سرینگر // گزشتہ 10 سالوں میں بی جے پی حکومت نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گڈ گورننس کا ایک نیا باب لکھا ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسی حکومت بنانے کیلئے بڑی تعداد میں ووٹ دیں جو امن اور ترقی کو برقرار رکھے، اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنائے۔سی این آئی کے مطابق الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جموں کشمیر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گڈ گورننس کا ایک نیا باب لکھا ہے۔انہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے اسمبلی انتخابات کی سرگرمی سے حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسی حکومت بنانے کیلئے بڑی تعداد میں ووٹ دیں جو امن اور ترقی کو برقرار رکھے، اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنائے۔انہوں نے ایکس پر لکھا ’’میں جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں جو الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج کیا ہے۔ گزشتہ 10 سالوں میں، مودی حکومت نے انتھک اقدامات کے ایک سلسلے کے ذریعے جموں و کشمیر میں امن، ترقی اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ ہریانہ اسمبلی انتخابات پر تبصر ہ کرتے ہوئے انہوں نے مجھے یقین ہے کہ اس اسمبلی انتخابات میں ہریانہ کے ووٹر بھاری اکثریت کے ساتھ ریاست میں مسلسل تیسری بار بی جے پی کی حکومت بنائیں گے۔










