nitin gadkari

سڑکیں اچھی نہیں ہیں تو ہائی وے ایجنسیوں کو ٹول نہیں لینا چاہیے

اگر گڑھوں، کیچڑ والی سڑکوں پر ٹول جمع کیا جائے تو لوگوں کی طرف سے ردعمل آئے گا/ نتن گڈکری

سرینگر // سڑکیں اچھی نہیں ہیں تو ہائی وے ایجنسیوں کو ٹول نہیں لینا چاہیے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ہم صارف کی فیس جمع کرنے اور اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے ٹول شروع کرنے کی جلدی میں ہیں۔ سی این آئی کے مطابق سیٹلائٹ پر مبنی ٹولنگ پر ایک عالمی ورکشاپ سے خطاب کر کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و شاہرائیں نتن گڈکری نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’اگر آپ اچھے معیار کی سروس فراہم نہیں کرتے ہیں، تو آپ کو ٹول نہیں لینا چاہیے. ہم صارف کی فیس جمع کرنے اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ٹول شروع کرنے کی جلدی میں ہیں۔‘‘انہوں نے کہا ’’آپ کو صارف کی فیس جمع کرنی چاہئے جہاں آپ بہترین معیار کی سڑک فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ گڑھوں، کیچڑ والی سڑکوں پر ٹول جمع کرتے ہیں، تو لوگوں کی طرف سے ردعمل آئے گا۔ ‘‘ خیال رہے کہ NHAI تجویز کرتا ہے کہ اسے تجارتی گاڑیوں پر شروع کیا جائے پھر نجی گاڑیوں پر، اسکیل ایبلٹی اور رازداری کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے۔ہائی وے اتھارٹی نے دھوکہ دہی کا پتہ لگانے کیلئے ڈرائیور کے رویے کے تجزیہ اور بیک اینڈ ڈیٹا کے تجزیہ کی بھی سفارش کی ہے۔