امیٹھی کے عارف اور سارس کی دوستی کافی مشہور ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں۔ اس سارس کو گزشتہ سال مارچ میں کانپور چڑیا گھر کے ملازمین اپنے ساتھ لے کر چلے گئے تھے اور اسے اس وقت سے چڑیا گھر میں ہی رکھا گیا ہے۔ اس تعلق سے اب خبر یہ ہے کہ وہ سارس اب زندگی بھر کانپور کے چڑیا گھر میں ہی رہے گا۔ یہ اعلان کانپور چڑیا گھر کی انتظامیہ نے کیا ہے۔ خیال رہے کہ لیب سے آنے والی رپورٹ کے بعد یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ عارف کا دوست سارس نر نہیں بلکہ مادہ ہے۔
کانپور چڑیا گھر کے چیف فارسٹ کنزرویٹر کرشن کمار سنگھ نے کہا ہے کہ اب سارس کو پوری زندگی کانپور کے چڑیا گھر میں ہی رکھا جائے گا۔ وہ اب قدرتی اور کچے خوراک پر آ گئی ہے اور اس کی ایک نر سارس سے دوستی ہو گئی ہے۔ کرشن کمار سنگھ نے بتایا کہ سارس کو ایک بار جنگل میں چھوڑا گیا تھا لیکن اس کی انسانوں کے درمیان رہنے کی عادت پڑ گئی ہے، اس لیے وہ بستیوں کی طرف چلی گئی تھی۔ مادہ سارس کا رویہ اب معمول کے مطابق ہو چکا ہے۔ اس کی خوراک بھی اب جنگل کی زندگی کے مطابق کچی ہو گئی ہے۔کرشن کمار سنگھ نے مزید کہا کہ سارس پنجرے میں سے کسی بچے یا کسی شخص کو دیکھ کر دوستانہ برتاؤ کرنے لگتی ہے۔ اس کو اگر دوبارہ باہر چھوڑا گیا تو اس بات کا خطرہ ہے کہ وہ بھاگ کر کسی بستی یا کسی کے گھر پہنچ جائے گی۔ ایسی صورت حال میں ہر کوئی اسے پالنا شروع کر دے گا جو ایک غلط رجحان ہو سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بادشاہت اور راجوں مہاراجوں کے دور میں اسی طرح چیتے پالنے کی شروعات ہوئی تھی جس کا اثر یہ ہوا کہ جیتے ملک سے ختم ہی ہوتے چلے گئے۔
واضح رہے کہ امیٹھی کے عارف کو ایک سارس زخمی حالت میں ملا تھا۔ علاج کے دوران سارس کی عارف سے دوستی ہو گئی۔ سارس کی عارف کے ساتھ گھومنے پھرنے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ جنگلات نے سارس کو اپنے قبضے میں لے لیا اور اسے شمس پور چڑیا گھر میں کچھ دنوں کے لیے رکھا۔ چڑیا گھر سے یہ سارس دوبارہ انسانی بستی کی طرف پہنچ گئی تھی۔ اس کے بعد اسے 25 مارچ 2023 کو کانپور کے چڑیا گھر بھیج دیا گیا جہاں اسے پنجرے میں رکھا گیا۔ سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو بھی عارف کے ساتھ سارس کو دیکھنے پہنچے تھے۔
لفٹینٹ گورنر نے انڈور اسٹیڈیم کو مڑھ اور جوڑیاں کے نوجوانوں کیلئے وقف کیا
ممدانی کی صدر ٹرمپ پر حملہ کی مذمت
فائرنگ واقعہ کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں:ٹرمپ
عباس عراقچی ایک بار پھر پاکستان آئیں گے : ایرانی میڈیا
ٹرمپ اور ایپسٹین سے متعلق ویڈیوز عمارت پر دکھائے گئے
چیٹ جے پی ٹی کے سربراہ کی معذرت خواہی
مالی میں بڑا سانحہ، وزیر دفاع حملے میں مارے گئے
اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی میں اضافہ، اپریل میں 8 نے موت کو گلے لگا لیا
وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران فائرنگ سے افراتفری
آر ایس چیئرمین نے اے اے پی کے 7 ممبران پارلیمنٹ کا بی جے پی میں انضمام قبول کیا، راگھو چڈا نے زہریلے کلچر کا حوالہ دیا










