مسلسل تیسری مرتبہ بطور وزیراعظم حلف لینے کے ایک روز بعد

مسلسل تیسری مرتبہ بطور وزیراعظم حلف لینے کے ایک روز بعد

وزیراعظم مودی کی کسانوں کو بڑی خوشخبری،PM کسان ندھی کی 17 ویں قسط جاری کرنے کےلئے پہلی فائل پر دستخط

سری نگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سے نئی دہلی میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ تیسری بار وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایم کسان ندھی کی17 ویں قسط جاری کرنے کے لیے اپنی پہلی فائل پر دستخط کی۔ اس سے9.3 کروڑ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا اور تقریباً 20ہزار کروڑ روپے تقسیم کئے جائیں گے۔ جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق اتوار کومسلسل تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لینے کے بعد نریندر مودی پیر کو ساو ¿تھ بلاک میں وزیر اعظم دفتر پہنچے۔ نریندر مودی وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے فوراً بعد ایکشن موڈ میں آگئے ہیں۔ پیر کی صبح وزیر اعظم کے دفتر پہنچے، چارج سنبھال لیا اور اپنا پہلا حکم جاری کیا۔ پہلی فائل جس پر انہوں نے دستخط کیے وہ کسانوں کے لئے خوشخبری لیکر آئی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے پیر کو سب سے پہلے کسان سمان ندھی کی 17ویں قسط کو منظوری دی۔ اس سے 9.3 کروڑ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا اور تقریباً 20ہزار کروڑ روپے کسانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔کسان سمان ندھی کے تحت ،ہر کسان کو سال میں تین بار2000 کروڑ روپے کی قسط دی جاتی ہے۔ مرکزی حکومت نے انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ سے قبل 28 فروری کو اسکیم کی16ویں قسط جاری کی تھی۔ حال ہی میں ختم ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بھی اپوزیشن کی طرف سے کسانوں کا مسئلہ زور و شور سے اٹھایا گیا تھا۔کسان سمان ندھی کی فائل پر سب سے پہلے دستخط کر کے پی ایم نے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ ان کی حکومت کو سب سے پہلے کسانوں کی فکر ہے۔اس فائل پر دستخط کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہاko ‘ہماری حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے پوری طرح پابند ہے۔ اس لیے مناسب ہے کہ چارج سنبھالتے ہی پہلی فائل کسانوں کی بہبود سے متعلق ہو۔ ہم آنے والے وقت میں کسانوں اور زرعی شعبے کے لیے اور بھی زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ ملک کے 140 کروڑ عوام کی خدمت کرنے اور ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے اپنی وزراءکونسل کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیروں کی یہ ٹیم نوجوانوں اور تجربے کا بہترین امتزاج ہے۔ عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔