برج ٹاؤن: آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے عمان کو 39 رن سے شکست دے دی۔ برج ٹاؤن میں کھیلے گئے اس میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رن بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رن بنا سکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ماکس اسٹونس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل اسٹارک، نیتھن الیس اور ایڈم زمپا نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونس نے 36 گیندوں میں 6 چوکے اور 6 چھکے کی مدد سے 67رن کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ آج کے کھیلے گئے پہلے میچ میں یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ دن کے تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم امریکہ کے خلاف ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔ گزشتہ شب ہندوستان نے آئرلینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دی۔










