ملک میں ایسی حکومت بنائی جائے جس نے نہ صرف ملک کو خود کفیل بنایا بلکہ ہر شہری میں اعتماد بھی پیدا کیا ہو‘‘/ امیت شاہ
سرینگر// ملک کی سیکورٹی اور سالمیت کو یقینی بنانے اور تیز رفتار ترقی کو برقرا ر رکھنے کیلئے ایک مضبوط حکومت کا انتخاب لازمی ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے نے بھاری اکثریت حاصل کر لی ہے اور انڈیا لائنس کو عوام نے مکمل طو ر پر مستر دکر دیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلہ میں ووٹنگ سے قبل وزیر داخلہ امیت شاہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے اور ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے ایک مضبوط حکومت کو دوبارہ منتخب کرنے کیلئے بے مثال تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ایکس پر انہوں نے لکھا ’’میں تمام ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے میں بے مثال تعداد میں ووٹ دیں۔ ملک کی اندرونی سلامتی کو یقینی بنانے اور ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کیلئے ایک مضبوط حکومت کا دوبارہ انتخاب ضروری ہے۔ ایسی حکومت بنائیں جس نے نہ صرف ملک کو خود کفیل بنایا بلکہ ہر شہری میں اعتماد بھی پیدا کیا ہو‘‘۔انہوں نے مزید لکھا’’ آئیے ہم ایک ترقی یافتہ ہندوستان کیلئے پورے جوش و خروش کے ساتھ ووٹ دیں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں۔ ‘‘ امیت شاہ نے دعویٰ کیا ’’انتخابات میں این ڈی اے نے پہلے ہی اکثریت حاصل کر لی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مرکز میں تیسری بار بی جے پی کی سرکار ہو گی اور وزیر اعظم نریندر مودی پھر سے ایک بار وزیر اعظم بننے گے ۔ اس دوران مرکزی وزیر داخلہ نے اپنی اہلیہ کے ساتھ گجرات کے گر سومناتھ میں واقع سومناتھ مندر میں پوجا کی۔وزیر اعظم نریندر مودی، جو اتر پردیش کے وارانسی سے مسلسل تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں، نمایاں امیدواروں میں شامل ہیں۔ انتخابات کے اس آخری مرحلے میں مقابلہ کرنے والے 904 امیدواروں کے نتائج کا فیصلہ ووٹرز کریں گے۔










