Chief Election Commissioner

لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلہ کی ووٹنگ ختم ہونے تک ایگزیٹ پول پر پابندی

یکم جون کی شام 6.30 بجے بعد میڈیا ایگزیٹ پول کی تشہر کر سکتے ہیں / الیکشن کمیشن آف انڈیا

سرینگر// الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک، پرنٹ اور دیگر تمام قسم کے ذرائع ابلاغ ا کو ہدایت دی ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کے اختتام کے بعد ہی ایگزٹ پول کی تشہیر کریں۔سی این آئی کے مطابق الیکشن کمیشن آف انڈیا نے تمام میڈیا اداروں سے کہا ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات مکمل ہونے کے بعد ہی ایگزٹ پول دیں ۔ خیال رہے کہ18ویں لوک سبھا کے انتخابات اور چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں گزشتہ مارچ میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا کہ 19 اپریل کی صبح 7 بجے سے یکم جون کی شام 6.30 بجے تک تمام میڈیا چینلوں ور دیگر ذرائع ابلاغ پر رائے شماری کی اشاعت پر پابندی ہوگی۔قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا کے ساتویں اور آخری مرحلے اور اڈیشہ اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کیلئے سنیچروار کو ووٹنگ ہوئی ۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سنیچروار کی شام 6.30 بجے تک تمام قسم کے ایگزٹ پولس کی تشہیر پر پابندی رہے گی۔