وزیر اعظم نریندر مودی ، انوراگ ٹھا کر سمیت کل 904 امیدوار وں کے قسمت کا فیصلہ مشینوں میں بند
سرینگر // لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں سات ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے کی کل 57 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی ۔ تمام مراحل کیلئے ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔ اس مرحلے میں وارانسی پارلیمانی حلقے میں بھی ووٹنگ ہوئی ہے جہاں سے وزیر اعظم نریندر مودی مسلسل تیسری بار الیکشن لڑ رہے ہیں۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق لوک سبھا انتخابات 2024کا آخری مرحلہ اختتام پذیر ہوا۔ اس مرحلے میں یونین ٹیریٹری چنڈی گڑھ، پنجاب کی تمام 13 لوک سبھا سیٹوں، ہماچل پردیش کی چار، اتر پردیش کی 13، مغربی بنگال کی نو، بہار کی آٹھ، اڈیشہ کی چھ اور جھارکھنڈ کی تین سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی ۔ اڈیشہ کی بقیہ 42 اسمبلی سیٹوں کیلئے پولنگ ہورہی ہے اور ہماچل پردیش کی چھ اسمبلی سیٹوں کیلئے ضمنی انتخابات کیلئے بھی ووٹنگ ہوئی ہے۔کل 904 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ ان میں شامل اہم امیدواروں میں وزیر اعظم نریندر مودی، روی کشن، مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر، ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی، لالو پرساد کی بیٹی میسا بھارتی اور اداکارہ کنگنا رناؤت شامل ہیں۔مرحوم مختار انصاری کے بھائی افضل انصاری غازی پور سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس مرحلے میں 10.06 کروڑ سے زیادہ شہری، جن میں تقریباً 5.24 کروڑ مرد، 4.82 کروڑ خواتین اور 3574 تیسری جنس کے ووٹر شامل ہیں، ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔اتر پردیش میں ساتویں مرحلے میں 11 اضلاع میں سے 13 اضلاع میں ووٹنگ ہوئی۔ جن پارلیمانی سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہیان میں مہاراج گنج، سلیم پور، بلیا، غازی پور، چندولی، وارانسی، مرزا پور، گورکھپور، کشی نگر، دیوریا، بانسگاؤں (ایس سی)، گھوسی اور رابرٹس گنج (ایس سی) شامل ہے۔اتر پردیش میں این ڈی اے اور انڈیا بلاک کی اتحادی جماعتوں سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی لوک سبھا سیٹ سے تیسری بار الیکشن لڑ رہے ہیں اور کانگریس کے اجے رائے ان کے مقابلے میں ہیں۔










