yogi

وزیر اعظم تیسری مدت کیلئے منتخب ہونے کے بعد چھ ماہ کے اندر پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر ہندوستان کا حصہ ہوگا

گزشتہ 10 سالوں میںنیا ہندوستان دیکھا ،سرحدوں کو محفوظ بنایا گیا ،دہشت گردی اور نکسل ازم پر لگام لگا دی / یوگی آدتیہ ناتھ

سرینگر // وزیر اعظم مودی کے تیسری مدت کیلئے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد چھ ماہ کے اندر پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر ہندوستان کا حصہ بن جائے گا کا دعویٰ کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میںہم نے ایک نیا ہندوستان دیکھا ہے۔ سرحدوں کو محفوظ بنایا گیا ہے، دہشت گردی اور نکسل ازم پر لگام لگا دی گئی ہے۔ سی این آئی کے مطابق مہارشٹرا میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میںہم نے ایک نیا ہندوستان دیکھا ہے۔ سرحدوں کو محفوظ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا ’’ وزیر اعظم مودی کے تیسری مدت کیلئے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد چھ ماہ کے اندر پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر ہندوستان کا حصہ بن جائے گا ‘‘۔ انہوں نے کہا ’’گزشتہ 10 سالوں میں، ہم نے ایک نیا ہندوستان دیکھا ہے۔ سرحدوں کو محفوظ بنایا گیا ہے، دہشت گردی اور نکسل ازم پر لگام لگا دی گئی ہے۔ جب ممبئی دھماکے ہوئے تو کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت کہتی تھی کہ دہشت گرد سرحد پار سے ہیں۔ تو پھر آپ کے میزائل کا کیا فائدہ؟۔ ‘‘ایک بڑے برطانوی اخبار نے لکھا کہ پچھلے تین سالوں میں پاکستان میں بہت سے دہشت گرد مارے گئے اور اس کے پیچھے بھارتی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے۔ ہم اپنے دشمن کی عبادت نہیں کریں گے۔ اگر کوئی ہمارے لوگوں کو مارتا ہے تو ہم ان کی عبادت نہیں کریں گے بلکہ انہیں ایسا جواب دیں گے جس کے وہ مستحق ہیں۔ پاکستان کیلئے مقبوضہ جموں و کشمیر کو بچانا مشکل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو تیسری بار وزیر اعظم بننے دیں اور چھ ماہ کے اندر پاکستانی زیر انتظام کشمیر ہندوستان کا حصہ بن جائے گا۔ اس طرح کے کام کیلئے ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ’’جو لوگ پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں، میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ وزیر اعظم مودی نے پاکستان کی پوری آبادی سے زیادہ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے۔ اگر وہ ہندوستان میں رہتے تو بھوک سے نہ مرتے اور انہیں مفت راشن ملتا۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم ایک بہتر ہندوستان بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں ہر ایک کے جذبات کا احترام کرنا ہوگا۔