road accident

سرینگر سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوارجاں بحق ، ایک سوار زخمی

سرینگر// وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع میں اتوار کو ایک سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور اسکے ساتھ سوار زخمی ہوگیا۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثہ گوہر چوک کے قریب ڈی 27 مقام پر اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔حادثے میں موٹر سائیکل سوار اور اس کا پیچھے والا زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر نورا ہسپتال لے جایا گیا، جہاں زخمی سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ تاہم دوسرے زخمی کا علاج جاری ہے۔ متوفی کی شناخت مہدی کے نام سے کی، جس کی عمر 25 سال کے لگ بھگ تھی، جو خانیار سے تھا۔ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔