university of kashmir

وادی میں جاری خراب موسمی صورتحال

کشمیر یونیورسٹی نے 30اپریل کو لئے جانے والے امتحان ملتوی کئے

سرینگر // وادی کشمیر میں جاری موسمی صورتحال کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی نے منگل وار کو کیلئے جانے والے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔سی این آئی کے مطابق وادی میں جاری خراب موسمی صورتحال کے باعث کشمیر یونیورسٹی نے منگل وار کو لیے جانے والے امتحان ملتوی کردئے ہیں ۔ اس ضمن میں جاری ایک حکمنامہ کے مطابق ’’تمام متعلقہ امیدواروں کی اطلاع کیلئے مطلع کیا جاتا ہے کہ کشمیر یونیورسٹی کے تمام امتحانات، جو 30 اپریل 2024 کو ہونے والے ہیں، ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ نئے تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔