ووٹنگ کی مجموعی شرح قریب 70فیصدی رہی ، 22 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ووٹنگ مشینوں میںہو ابند
سرینگر // سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کے جموں ریاسی پارلیمانی حلقہ میں لوک سبھا انتخابات 2024کے تحت دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہوئی جس دوران ووٹنگ کی مجموعی شرح قریب 70فیصدی رہی ۔ اسی دوران ووٹروں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا اور وہ صبح سے ہی قطاروں میں ووٹ ڈالنے کیلئے بے صبر نظر آئیں ۔ سی این آئی کے مطابق لوک سبھا انتخابات 2024کے دوسرے مرحلے میں 13ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پارلیمانی نشستوںکیلئے پُر امن طریقہ میں ووٹنگ ہوئی ۔ انتخابات کے پُر امن انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے منصفانہ اور پرامن انتخابات کیلئے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں اور بزرگ اور معذور ووٹرز کی سہولت کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جموں کشمیر میں دوسرے مرحلے میں پارلیمانی حلقہ جموں ریاسی میں ووٹنگ ہوئی ۔جس دوران ووٹنگ کے اختتام پر قریب 70فیصدی ووٹنگ ہوئی ۔ جموں کشمیر کے چیف الیکٹول آفیسر کے مطابق پارلیانی حلقہ جموں ریاسی میں شام 5بجے تک 67فیصدی ووٹنگ ہوئی ۔ ان کے مطابق جموں ریاسی حلقہ میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعہ کو ہونے والی پولنگ کے دوران شام 5بجے 67فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔انہوں نے بتایا کہ سہ پہر 5 بجے حلقہ میں 67فیصد ووٹ ڈالے گئے، جبکہ پولنگ کا عمل شام 6بجے اختتام ہوا ہے۔خیال رہے کہ دوسرے مرحلے میں جموں پارلیمانی حلقہ میں نمائندگی کیلئے 22 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 17.80 لاکھ سے زیادہ ووٹرز کریں گے۔ جموں پارلیمانی حلقہ 18 اسمبلی حلقوں میں پھیلا ہوا ہے، جس میں ریاسی، سانبہ ، جموں اور راجوری اضلاع شامل ہیں۔ادھر جموں میں پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی اور حساس علاقوں میںڈرون کے ذریعے نگرانی ہو رہی تھی ۔










