26اپریل کو ہونے والے انتخابات کیلئے 22امیدوار میدان میں
سرینگر/// لوک سبھا انتخابات کی جموں نشست پر بدھ کو انتخابی مہم اختتام کو پہنچی ہے اور اس سیٹ پر 26اپریل بروز جمعہ کو ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اس نشست کے لیے انتخاب لڑنے والے 22 امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں قومی سطح کی جماعتوں کے اپنے انتخابی نشان ہیں جبکہ آزاد امیدواروں کو الگ الگ انتخابی نشانات دیے گئے ہیں۔وائس آف انڈیا کے مطابق جموں لوک سبھا سیٹ پر انتخابی مہم بدھ کی شام کو ختم ہوگئی ہے ۔ ووٹروں کو اپنی طرف راغب کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں نے اپنی طاقت لگائی ہے۔ امیدواروں گھر گھر پہنچ کر ووٹ کی اپیل کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گلیوں، محلوں اور چوک چوراہوں پر انتخابی جلسوں کا سلسلہ بدھ کی شام تک جاری رہااوراس نشست کے انتخاب کے لیے ہر طرف چرچا کا بازار گرم رہا ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اس نشست کے لیے انتخاب لڑنے والے 22 امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں قومی سطح کی جماعتوں کے اپنے انتخابی نشان ہیں۔ جبکہ آزاد امیدواروں کو الگ نشانات دیئے گئے ہیں۔ ہر پولنگ بوتھ پر دو ای وی ایم مشینیں ہوں گی۔ ایک مشین میں 16 انتخابی نشان ہیں۔ انتخابات کے پیش نظر پارلیمانی حلقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس سیٹ پر 26 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔اننت ناگ-راجوری لوک سبھا سیٹ کے لیے 20 امیدوار میدان میں ہیں۔کولگام کے توصیف مجید راتھر نے اس سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی واپس لے لیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، این سی کے امیدوار میاں الطاف، ڈی پی اے پی کے امیدوار اپنی پارٹی کے ظفر منہاس سلیم پارا اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدوار اس لوک سبھا سیٹ کے لیے اہم دعویدار ہیں۔ تمام امیدوار انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور کچھ رہنما ووٹرز کو ووٹ دینے کی ترغیب دینے کے لیے روڈ شو کر رہے ہیں۔










