جموں کشمیر پولیس نے عام لوگوں ایسے عناصر کی شرارتوں سے خبر دار رہنے کو کہا
سرینگر/// جموں، 24 اپریل: جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ شرارتی عناصر کے بارے میں چوکس رہیں جو بغیر اجازت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ تصاویر پوسٹ کر رہے ہیں۔پی ایچ کیو کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ نوٹس میں آیا ہے کہ کچھ افراد جن کے پاس ڈی جی پی، جموں و کشمیر یا پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ تصاویر ہیں، جنہیں کئی بار سماجی اور ثقافتی تقریبات اور مواقع میں شرکت کی وجہ سے اجازت دی جاتی ہے اور پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ تصاویر لینے کا انہیں موقع فراہم ہوتا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ ایسے افراد واقعات میں اتفاقی طور پر موجود ہوتے ہیں وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ڈی جی پی کی اجازت یا سینئر افسران کی اجازت کے بغیر ایسی تصاویر پوسٹ کر رہے ہیں۔پولیس ترجمان نے مزید کہاکہ کسی شخص کی اجازت کے بغیر کسی سماجی یا ثقافتی تقریب میں لی گئی تصویر کو عوامی ڈومین میں پوسٹ کرنا اچھے اخلاق کا حصہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر اس تصویر کا استعمال کیا جا رہا ہو اور دوسروں کو ڈرانے دھمکانے یا اثر انداز کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہو یا اس کا فائدہ اٹھایا جا رہا ہو یا پیسے بٹورنے کے لیے یا تصویر کو اتھارٹی سے تعلق کے طور پر ظاہر کر کے سرکاری فوائد کا وعدہ کیا جا رہا ہوتو یہ سراسر مجرمانہ اور قابل سزاعمل ہے۔اس میں میں پولیس نے عام لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس طرح کے شر پسند عناصر کی حرکات سے خبر دار رہیں اور کسی کے بہکاوے اور اثر رسوخ میں نہ آئیں ۔










