بارہمولہ//ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بارہمولہ منگا شیرپا نے بارہمولہ میں میڈیا سرٹیفیکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (ایم سی ایم سی)، میڈیا سینٹر اور الیکشن کنٹرول روم کا مکمل معائینہ کیا۔معائینے کا مقصد لوک سبھا اِنتخابات۔ 2024 ء کے دوران ان کے متعلقہ کرداروں کو انجام دینے میں ان کے کام کاج اور کارکردگی کا خود جائزہ لینا تھا۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر کے ہمراہ نوڈل آفیسر ایم سی سی سیّد قمر سجاد ، نوڈل آفیسر ایم سی ایم سی ڈاکٹر ظہور احمد رینہ، ڈپٹی ڈِی اِی او بارہمولہ عبدالرحمان بٹ اور ممبرسیکرٹری ایم سی ایم سی افتخار احمد بھی تھے۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے معائینے کے دوران ذاتی طور پر ان اہم سہولیات کے آپریشنز کا جائزہ لیا ۔ اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ اچھی طرح سے لیس ہیں اور اَپنی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے سنبھالنے کے لئے تیار ہیں۔باریک بینی سے جائزہ اِنتخابی عمل میں شفافیت اور سا لمیت کو برقرار رکھنے کے لئے اِنتخابی حکام کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔مِنگاشیرپا نے منصفانہ اور شفاف انتخابات کو آسان بنانے کے لئے ان سہولیات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بارہمولہ میں ہموار اور غیر جانبدارانہ انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لئے اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ معائینہ اِنتخابی عمل کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لئے اِنتخابی حکام کی طرف سے اٹھائے گئے فعال اقدامات کا ثبوت ہے










