کولگام میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اہربل میں دو روزہ سرمائی کارنیول شروع

سرمائی پروگرام میں مقامی روایات اور ثقافت کی بھی نمائش کی گئی

سرینگر//کولگام کی خوبصورتی کو اس کی تفریحی اور مہم جوئی کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے دو روزہ سرمائی کارنیول جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں برف سے ڈھکے اہر بل سیاحتی مقام سے رنگا رنگ پروگرام کے آغاز کے ساتھ شروع ہوا۔ڈی ڈی سی چیئرپرسن، ڈی آئی جی، اور ڈی سی کولگام نے برف سے ڈھکے اہربل سے ایونٹ کا آغاز کیا۔ سٹالز میں مقامی روایات اور ثقافت کی بھی نمائش کی گئی۔ مختلف سکولوں کے طلباء￿ نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا۔وائس آف انڈیا کے مطابق کولگام کی خوبصورتی کو اس کی تفریحی اور مہم جوئی کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے دو روزہ سرمائی کارنیول آج جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں برف سے ڈھکے اہر بل سیاحتی مقام سے رنگا رنگ آغاز کے ساتھ شروع ہوا۔ وی اوآئی نمائندے غلام نبی کھانڈے کے مطابق ضلع انتظامیہ نے اہربل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، محکمہ سیاحت، اور فاریسٹ ڈویڑن کولگام کے اشتراک سے اس تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں سنو گیمز بھی ہوئے، جیسے کہ سنو رگبی، اسنو والی بال، اسنو رن فار پیس، اسنو سکینگ اور ٹگ آف وار۔انتظامیہ کے اس قدم کے نتیجے میں اہربل سیاحتی مقام، جو آبشار کے لیے بھی مشہور ہے، کی سیاحت میں بہتری آئے گی۔ ہر کوئی ان گیمز کا منتظر تھا۔ کولگام کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے، “یہ حکومت کی طرف سے بہت حوصلہ افزا اقدام ہے۔ سیاحت کا شعبہ ایک ابھرتا ہوا اور پوٹینشل ہے۔ گلمرگ کے علاوہ اور بھی بہت سی خوبصورت جگہیں ہیں جنہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔اس تقریب میں ڈی آئی جی جنوبی کشمیر الطاف احمد خان (آئی پی ایس)، ڈی ڈی سی چیئرپرسن محمد افضل پارے، ڈی سی کولگام اطہر عامر خان (آئی اے ایس)، پرنسپل سیشن جج کولگام محمد اشرف بٹ، ایس ایس پی کولگام ساحل سرنگل (آئی پی ایس)، ڈی ڈی سی ممبران اور مقامی لوگ اور کھلاڑی اور سول اور پولیس انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی سی کولگام اطہر عامر خان نے کہا کہ کولگام میں سیاحتی مقام سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے جس سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاحوں کو وسیع تر انتخاب فراہم کرنے کے لیے مختلف غیر دریافت شدہ سیاحتی مقامات پر سہولیات تیار کی جا رہی ہیں۔ڈی آئی جی الطاف احمد خان نے اہربل اور کولگام کے دیگر غیر دریافت مقامات کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے سیاحوں پر زور دیا کہ وہ ان علاقوں کا دورہ کریں۔ڈی ڈی سی کے چیئرپرسن محمد افضل نے کہا کہ اس سرمائی کارنیوال کے انعقاد کا مقصد ضلع کے غیر دریافت شدہ قدرتی مقامات، مقامات پر موسم سرما کی سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور کولگام میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2023 میں دو لاکھ سیاحوں نے احربل کا دورہ کیا۔سنو گیمز جن کا افتتاح آج احربل میں کیا گیا اور کھیلے گئے ان میں سنو رگبی، سنو والی بال، سنو رنز فار پیس، سنو سکینگ، ٹگ آف وار وغیرہ شامل ہیں اور اس طرح کے سنو ایونٹس/گیمز یہاں احربل میں منعقد کیے گئے۔صنفی غیرجانبدار کھیلوں میں متعدد سنو گیمز بھی شامل ہیں۔ سنو والی بال، ٹگ آف وار وغیرہ نے بڑے پیمانے پر لوگوں کی توجہ اور تعریف حاصل کی۔اس موقع پر اے ڈی ڈی سی، اے ڈی سی، اے سی ڈی، اے سی آر اور دیگر شعبہ جات موجود تھے۔