سری نگر//صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھو ری اور ڈائریکٹر سیری کلچر جموں و کشمیر اعجاز احمد بٹ نے اس موقعہ پر موجود متعدد افسران کی موجودگی میں سیری کلچر ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سالانہ وال کیلنڈر 2024 ء کی رسم رونمائی کی۔اس موقع پر صوبائی کمشنر کشمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیری کلچر شعبہ ہماری معیشت کا ایک قابل عمل شعبہ ہونے کی وجہ سے جموں و کشمیریوٹ کی ایک بڑی آبادی کو ذریعہ معاش فراہم کرتا ہے۔اُنہوں نے اِس سلسلے میں محکمہ کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی طرف سے مختلف سکیموں کے بارے میں جموں و کشمیر کے لوگوں میں بیداری پھیلانے کے لئے کثیر الجہتی نقطہ نظر اَپنایا جا رہا ہے تاکہ سیری کلچر سیکٹر کی صلاحیتوں سے فائدہ اُٹھایا جا سکے۔ سالانہ وال کیلنڈر اس سمت میں محکمہ کی طرف سے اُٹھائے گئے اقدامات میں سے ایک ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ریشمی کیڑے پالنے کی سرگرمیاں زیادہ منافع کے ساتھ سستی ہوتی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کو ریشمی کیڑے پالنے کے فوائد سے آگاہ کرنے کے لئے ایک جارحانہ تشہیری مہم شروع کی جانی چاہئے اوراِس مقصد کے لئے ہر دستیاب میڈیا کو تلاش کیا جانا چاہیے۔ اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر نے ڈائریکٹر سیریکلچر جموں و کشمیر کو مزید یقین دِلایا کہ صوبہ کشمیرمیں شہتوت کی نرسریوں اور فارموں کی ترقی کے لئے خالی سرکاری زمین فراہم کی جائے گی۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر سیریکلچر جموںوکشمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ وال کیلنڈراور دیگر شائع شدہ ایک باقاعدہ سالانہ خصوصیت ہوگی ۔اِس موقعہ پراُنہوں نے خالی سرکاری اراضی پر بڑے پیمانے پر شہتوت کے پودے لگانے کی اہمیت کو اُجاگر کیا تاکہ پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور شہتوت کے پتوں کو وافر مقدار میں دستیاب رکھنے کے لئے شہتوت کے ذخائر میں اضافہ کیا جا سکے۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر سیری کلچر نے صوبائی کمشنر کشمیر کو سیریکلچر ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مختلف اقدامات اور پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے انہیں مزید بتایا کہ محکمہ نے پورے جموں و کشمیر میں محکمانہ بیداری پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر 5 روزہ سکل اَپ گریڈیشن پروگرام شروع کیا ہے۔اِس موقعہ پرپر ڈیولپمنٹ آفیسر، آئی ایس ڈی پی سونہ واری اور محکمہ کے دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔










